مذہبی مضامین

جمہوریت کا دشمن نرسنھانند سرسوتی کی پیغمبر اسلامﷺ کی شان میں گستاخی نا قابل برداشت

تحریر: رفیع اللہ قادری مصباحی
رکن: تحریک علمائے بلرام پور و ابوالفضل اکیڈمی اترولہ

ابھی چند روز قبل ڈاسنا کے دیوی مندر کا مہنت نرسمہا نند سرسوتی نے پیغمبر اسلام صلی اللہ علیہ وسلم کی شان میں گستاخی کرتے ہوئے نہایت ہی نازیبا الفاظ استعمال کیے، اس کی ایسی بے تکی اور دہشت گردانہ بیان بازی سے نہ صرف ہندوستان کے مسلمانوں کے جذبات مجروح ہوئے بلکہ دنیا بھر میں بسنے والے تمام امن پسند اور انسانیت نوازوں کے دلوں کو ٹھیس پہنچی ہے۔

یہ پہلی بار نہیں ہے بلکہ اس سے پہلے بھی اس نے اسلام اور مسلمانوں کے خلاف متنازعہ بیان اور اشتعال انگیز تقریروں کے ذریعے ملک بھر میں دنگا، فساد کرانے کی پوری کوشش کی ہے،کبھی مسلمانوں کو جہادی اور دہشت گرد جیسے الفاظ سے تعبیر کرکے تو کبھی سابق صدر جمہوریہ اے پی جے عبدالکلام کے خلاف بیان بازی کرکے یہ شخص سستی شہرت حاصل کرنا چاہتا ہے۔

ایسے لوگ ملک کے امن و آشتی اور محبت و بھائی چارگی نیز یہاں کی گنگا جمنی تہذیب کو ختم کرکے عوام کے دلوں میں نفرت کی سیاست کرنا چاہتے ہیں اس لیے اس طرح کی بیان بازی کر رہے ہیں، پیغمبر اسلام صلی اللہ علیہ وسلم کی شان میں گستاخی کو لے کر اس ملک کا مسلمان اور دوسرے امن پسند لوگ سخت برہم ہیں اور ملک کے مختلف علاقوں میں اس کے خلاف احتجاج کر رہے ہیں۔

لہٰذا ہم حکومت ہند اور تمام اعلی افسران سے پُر زور اپیل کرتے ہیں کہ ایسے جاہل اور بے ہودہ شخص پر لگام کسے، اور اس پر سخت کاروائی کرکے سلاخوں میں ڈالے کیوں کہ یہ اور اس جیسے لوگ ملک کی سالمیت کے لیے ناسور بن چکے ہیں اس ملک کے امن و امان کو ایسے دریدہ دہن شخص کے وجود سے سخت خطرہ ہے، اور ہم یہ بھی اپیل کرتے ہیں کہ حکومت ہند مستقبل میں ایسا سخت قانون بنائے کہ کوئی بھی بے لگام شخص پیغمبر اسلام صلی اللہ علیہ وسلم کے کے خلاف اپنی دریدہ دہنی کا مظاہرہ نہ کر سکے۔

اور جہاں تک ہو سکے ملک کو لڑائی جھگڑے، فتنہ و فساد اور خانہ جنگی کا شکار ہونے سے بچائے کیونکہ خانہ جنگی اور فتنہ و فساد ملک کی ترقی کے لیے بہت بڑی رکاوٹ ہیں، اس سے ملک میں امن و امان کے بجائے افراتفری، عدم رواداری اور عدم تحمل میں اضافہ ہوگا جو ملک اس طرح کی خانہ جنگیوں کا شکار ہوئے ہیں، انہیں بہت بڑا نقصان اٹھانا پڑا ہے، وہ آج بھی معیشت اور ترقی کی کمی کا رونا رو رہے ہیں، اس وقت جب کہ پورا ملک کرونا جیسی مہاماری سے جوجھ رہا ہے لوگ پہلے ہی سے بد حالی کا شکار ہیں۔ آئے دن نئے نئے فتنے جنم لے رہے ہیں، ہم ان سے ابھر ہی نہیں پا رہے ہیں کہ کوئی ترقی کے بارے میں سوچے،

اس لیے حکومت کو چاہیے کہ ملک کو مزید بدحالی اور کسی بڑے خطرے میں ڈالے بغیر گستاخ رسول صلی اللہ علیہ وسلم نرسمہا نند سر سوتی کو فوری طور پر گرفتار کرے اور جیل میں ڈال کر اس پر سخت کارروائی کرے۔ تاکہ ملک کی ایک بڑی اکثریت میں امن عامہ بحال ہو سکے۔

تازہ ترین مضامین اور خبروں کے لیے ہمارا وہاٹس ایپ گروپ جوائن کریں!

آسان ہندی زبان میں اسلامی، اصلاحی، ادبی، فکری اور حالات حاضرہ پر بہترین مضامین سے مزین سہ ماہی میگزین نور حق گھر بیٹھے منگوا کر پڑھیں!

ہماری آواز
ہماری آواز؛ قومی، ملی، سیاسی، سماجی، ادبی، فکری و اصلاحی مضامین کا حسین سنگم ہیں۔ جہاں آپ مختلف موضوعات پر ماہر قلم کاروں کے مضامین و مقالات اور ادبی و شعری تخلیقات پڑھ سکتے ہیں۔ ساتھ ہی اگر آپ اپنا مضمون پبلش کروانا چاہتے ہیں تو بھی بلا تامل ہمیں وہاٹس ایپ 6388037123 یا ای میل hamariaawazurdu@gmail.com کرسکتے ہیں۔ شکریہ
http://Hamariaawazurdu@gmail.com

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے