علما و مشائخ

آہ ! ایک اور یاد گار سلف حضرت علامہ ممتاز احمد مصباحی اشرف القادری ہمارے درمیان نہ رہے

علامہ ممتاز احمد مصباحی اشرف القادری علیہ الرحمہ حضرت سواد اعظم اہل سنت کے ایک عظیم مقتدی اور پیشوا حضور حافظ ملت علیہ الرحمۃ کے صف اول کے ارشد تلامذہ میں سے تھے ۔اخلاص و للہہیت ۔حزم واتقا اور تصلب فی الدین آپ کاطرہء امتیاز تھا ۔جس کےعلمی نظم و ضبط اور وعظ وتبلیغ کادبدبہ پورے ملک ہی میں نہیں بلکہ اقوام عالم کے تمام خطوں بالخصوص برطانیہ میں تھا ورلڈ اسلامک مشن لندن سے آپ کا بحیثیت داعی وخطیب منسلک ہونا اسی دبدبہ کا اظہار و اشتہار ہے۔
آپ امام احمد رضا کے مسلک محبت کے زبر دست مبلغ اور ہندوستان میں رضویات کی تشہیر کےعلم بردار تھے ۔ان کی شرعی دھڑ پکڑ سے اچھے اچھوں کا زھرہ آب تھا
آہ !علم وادب اور فضل وکمال کا یہ آفتاب آج ۳/رمضان المبارک سن ۱۴۴۲ ھ مطابق ۱۶ اپریل سن ۲۰۲۱ء بروز جمعہ مبارکہ ہمیشہ کےلئے غروب ہو گیا۔ انا للہ وانا الیہ راجعون
دعا ہے کہ مولی عز وجل اپنے حبیب رؤف ورحیم کے طفیل آپ کے مراتب کو بلند فرمائے۔پس ماندگان کو صبر جمیل عطافرمائے آمین
شریک غم
قاضی فضل رسول مصباحی
دارالعلوم اہل سنت قادریہ سراج العلوم بر گدہی ضلع مہراج گنج یوپی

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے