محمدآباد گوہنہ(مئو): 15 اپریل، ہماری آواز(نامہ نگار) مساجد و مدارس پر انگشت نمائی کرکے چین نہیں ملا تو اب مذہب اسلام اور پیغمبر اسلام پر الزامات لگانا اور نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی شان میں گستاخی کرنے کا سلسلہ شروع کردیا گیا آخر کب تک یہ سلسلہ جاری رہے گا اور حکومت کب تک فرقہ پرستوں و لعینوں کو نظرانداز کرتی رہے گی اس سے تو ملک کا امن و سکون برباد ہو سکتا ہے مذہبی بنیاد پر منافرت کا زہر پھیل سکتا ہے اس لئے حکومت مردود نرسنگھا نند پر شکنجہ کسے اور اسے کیفر کردار تک پہنچائے مقامی قصبے کے مسلمانوں نے ملعون نرسنگھا نند کے خلاف دستخطی مہم چلا ئی اور مقامی حکام کو میمورنڈم دے کر سخت سے سخت کارروائی کرنے اور سزا دینے کا مطالبہ کیا ہے نرسنگھا نند سادھو اور سنت نہیں بلکہ ایک پاکھنڈی ہے، ملک کی فضا کو زہر آلود بنانا چاہتاہے وہ ملک کے امن و امان کے لئے خطرہ ہے جس نے پیغمبر اسلام کی توہین کرکے مسلمانوں کے جذبات کو مجروح کیا ہے اور مسلمانوں کو مشتعل ہو نے کے لئے مجبور کررہا ہے جبکہ مسلمانوں نے احتجاج کیا ہے لیکن ملک کے آئین کی بالادستی کو قائم رکھا ہے اور اس بات کا بھی اعلان کیا ہے کہ مذہب اسلام دیگر مذاھب کی اور پیشواؤں کی توہین کی اجازت نہیں دیتا اس لئے ہم دنیا کے کسی بھی مذہب کی توہین نہیں کرتے اور کسی مذہب کے پیشوا کی بھی توہین نہیں کرتے لیکن اس کا یہ مطلب نہیں کہ مسلمانوں کے جذبات سے کھیلا جائے یہ یاد رہے کہ مسلمان سب کچھ برداشت کر لے گا لیکن مسلمان اپنے نبی کی توہین برداشت کر ہی نہیں سکتا نرسنگھا نند نے شان رسول میں گستاخی کرکے ملک کے بھائی چارے کو خطرے میں ڈال دیا ہے اسے فوراً گرفتار کیا جائے اور عبرتناک سزا دی جائے تاکہ ملک میں امن و چین قائم رہے بہت ہوگیا کسی چیز کی حد ہوتی ہے اور مسلمانوں نے بہت برداشت کرلیا اس لئے حکومت اقلیتوں اور مسلمانوں کے تحفظ کو یقینی بنائے اور نرسنگھا نند جیسے مردود کو تختہ دار پر لٹکا ئے تاکہ مستقبل میں کسی شخص کے اندر کسی بھی مذہب کی یا کسی مذہبی پیشوا کی توہین کرنے کی جرأت نہ ہوسکے بار بار اہانت رسول کا معاملہ سامنے آتا ہے اور اس کے خلاف احتجاج ہوتاہے لیکن کاروائی کچھ نہیں ہوتی اسی وجہ سے فرقہ پرستوں کے حوصلے بلند ہیں جو آج نہیں تو کل پورے ملک کے لئے خطرے کا باعث بن سکتے ہیں اور ملک میں فساد برپا ہو سکتا ہے اور ایسی صورت حال نہ پیدا ہو اس کے لئے نرسنگھا نند جیسے انسانیت کے دشمنوں اور شیطانوں کو پھانسی دینا ضروری ہے اس موقع پر مولانا محمد رضوان دانش، ٹاؤن ایریا ممبر خالد کمال انصاری، مضمون نگار جاوید اختر بھارتی، بنکر لیڈر عین المظفر انصاری، خورشید کمال انصاری، شاداب خان، مولانا امام الدین، عثمان غنی، محمد احمد، ماجد انصاری ، صفوان شاہد، یاسر حسین وغیرہ دستخطی مہم چلانے و میمورنڈم دینے میں خصوصیت کے ساتھ شریک تھے –
متعلقہ مضامین
قرآن کریم یا اس کی کسی بھی آیت کا مٹانا ناممکن ہے:مفتی قاضی فضل رسول مصباحی
پرتاول/مہراج گنج: 18 مارچ، ہماری آواز(پریس ریلیز)قران کریم اللہ کا کلام ہے جو ہمارے آقا صلی اللہ علیہ وسلم پر نازل ہوا جو پوری نسل انسانت کے لیے رہنما اصول اور دستورِ حیات ہے فصاحت و بلاغت کے اعلیٰ مقام پر فائز یہ کتاب حضور نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کا امتیازی اعجاز ہے […]
بہار میں اردو: نئی نسل کو نظر انداز کرنے کا رویہ افسوس ناک
تحریر : کامران غنی صبا ……………………..بہار میں اردو کی لڑائی لڑنے والے سچے لوگ حاشیے پر ہیں. اردو تحریک کے نام پر سوائے پروپیگنڈا کے کچھ نہیں ہو رہا ہے. نئی نسل کو نظر انداز کر کے کوئی تحریک بھلا کیسے کامیاب ہو سکتی ہے. بہار میں نئی نسل کے شعرا و ادبا اور ناقدین […]
شام پر جنگ جوؤں کا قبضہ، اب آگے کیا؟
جنگ کی ابتدا سے جو ہم کہہ رہے تھے وہی ہوا اور شام بشار الاسد کے ہاتھوں سے نکل گیا ہے، بعض خبروں کے مطابق بشار الاسد ملک چھوڑتے ہوے یہ دنیائے ہی چھوڑ گئے، میڈیا رپورٹس کے مطابق بشار الاسد کا جہاز روس کی طرف جاتے ہوئے کریش ہو گیا ہے ابھی کامل تصدیق […]




