علما و مشائخ

آہ! ایک اور صاف گو،نیک باطن عالم دین علامہ ذاکر حسین لطیفی رشیدی اب اس دنیا میں نہیں رہے

انسان صاف وحق گوئ ،اور نیک خوئ کی وجہ سے لوگوں کے دلوں میں ا پنی امتیازی شناخت بنا لیتا ہے ۔علامہ ذاکر حسین لطیفی رشیدی صاحب ان خوبیوں کے مکمل حامل تھے۔اپنےمعاصرین کے ساتھ خوش اخلاقی سے پیش آنا آپ کا ضو بار خوبو تھا۔
افسوس ایسی ضیا بار شخصیت آج اپنی حیات ظاہری سے رخصت ہوکر حیات سرمدی کی طرف منتقل ہو گئے ۔ذہن و فکر کےلئے یہ یقین کرنا مشکل ہے کہ علامہ مرحوم اتنی جلد ہم سب کو داغ مفارقت دے گئےہیں ۔ لیکن تقدیر الہی ہی کچھ ایسی تھی کہ وقت اجل آ پہونچا اور علامہ موصوف سو ء جناں چل دئے
مرحوم لطیفی صاحب تا حین حیات ،، دارالعلوم سرکار آسی بلیا یوپی ،، کےصدر الاساتذہ تھے ۔ایک زمانہ تک گورکھپور آل انڈیا ریڈیو اسٹیشن سے آپ کا نعتیہ کلام آپ ہی کی آواز میں نشر ہوتا تھا۔ نیز مفتی عبیدالرحمن صاحب سجادہ نشیں خانقاہ رشیدہ کے داماد اکبر بھی تھے۔
اللہ تعالی سے دعا ہے کہ حضرت کے پس ماندگان کو صبر جمیل ، اجر جزیل اور مرحوم کو جنت النعیم عطا ہو آمین

شریک غم
قاضی فضل رسول مصباحی

تازہ ترین مضامین اور خبروں کے لیے ہمارا وہاٹس ایپ گروپ جوائن کریں!

آسان ہندی زبان میں اسلامی، اصلاحی، ادبی، فکری اور حالات حاضرہ پر بہترین مضامین سے مزین سہ ماہی میگزین نور حق گھر بیٹھے منگوا کر پڑھیں!

ہماری آواز
ہماری آواز؛ قومی، ملی، سیاسی، سماجی، ادبی، فکری و اصلاحی مضامین کا حسین سنگم ہیں۔ جہاں آپ مختلف موضوعات پر ماہر قلم کاروں کے مضامین و مقالات اور ادبی و شعری تخلیقات پڑھ سکتے ہیں۔ ساتھ ہی اگر آپ اپنا مضمون پبلش کروانا چاہتے ہیں تو بھی بلا تامل ہمیں وہاٹس ایپ 6388037123 یا ای میل hamariaawazurdu@gmail.com کرسکتے ہیں۔ شکریہ
http://Hamariaawazurdu@gmail.com

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے