علما و مشائخ

ممتازالادباء علامہ شاہ محمدقادری کیفی بستوی نوراللہ مرقدہ: مختصر تعارف

سابق نائب صدرالمدرسین : جامعہ اہل سنت امدادالعلوم مٹہنا،کھنڈسری،سدھارتھ نگر(یوپی)

سالانہ فاتحہ:مورخہ6/جمادی الاولیٰ1443ء مطابق 11/دسمبر 2021 ء/ بروز سنیچر

مختصرتعارف
23/ رجب المرجب 1368ھ مطابق یکم جون1948ء بروزمنگل،دھوبہا،کھلنگا ڈیہہ، سدھارتھ نگر،یوپی میں آپ کی پیدائش ہوئی،والدکانام منشی رضاہے،جونیر ہائی اسکول کٹھیلا میں درجہ ہشتم اعلیٰ درجے سے پاس کرنے کے بعد 28/ محرم الحرام 1382ھ مطابق یکم جولائی 1962ءبروز اتوار جامعہ اہل سنت امدادالعلوم،مٹہنامیں داخلہ لیا محنت و لگن سےتحصیل علم میں لگےرہے،بالآخرعلوم وفنون کی جملہ کتب مروجہ متداولہ میں مہارت تامہ حاصل کر امتیاز ی حیثیت سے جلدہی کامیاب ہوگئے۔ مورخہ 4/ربیع النور 1391ھ مطابق 13/ اپریل1971ء بروز جمعہ مبارکہ شمس الاساتذہ علامہ الحاج مفتی زین العابدین شمسی رضوی علیہ الرحمہ، سابق صدرالمدرسین جامعہ مٹہنا کی صدارت میں مقتدر و مشاہیرعلما ومشائخ کے مقدس ہا تھوں سندو دستار فضیلت سےنوازےگئے۔بعدفراغت حضور شمس الاساتذہ کے توسط سےجامعہ کےارباب حل وعقد نےمورخہ یکم شوال المکرم 1391ھ مطابق20/نومبر1971ء بروزسنیچرآپ کو بحیثیت نائب صدرالمدرسین منتخب کیا ۔ اس طرح سے آپ نے اپنے مادرعلمی ہی سے درس و تدریس کاآغازکیا۔اورتادم آخر مکمل خوداعتمادی اور انتہائی دل جمعی و دلچسپی کے ساتھ اپنے فرائض منصبی کی تکمیل میں لگےرہے۔فالحمدللہ علیٰ ذالک!
ماہ شوال المکرم 1430ھ مطابق ستمبر2009ء جامعہ ہذا میں شعبۃ البنات کا قیام عمل میں آیا تو آپ اس کے صدرمنتخب ہوئے۔18/رجب المرجب1431ھ مطابق30/ جون 2010ءبروزچہار شنبہ (بدھ) گورنمنٹی اعتبار سے ٦٢/سال پر آپ کی گورنمنٹی مدت ملازمت ختم ہوئی۔
پھر بھی آپ کی علمی لیاقت و قابلیت اور خدا دادصلاحیت نیز علمی میدان میں کم و بیش38/سالہ تجربات کےتناظر میں جامعہ کے ارباب بست وکشاد نےآپ کواسی عہدے
پربرقراررکھا۔2009ء سےلےکر2014ء( کم وبیش پانچ سال) کی قلیل مدت میں آپ نے اپنے علم و عمل اور تعلیمی تجربات کی روشنی میں شعبۃ البنات جامعہ مٹہنا کو جو حیرت انگیز ترقی اور غیر معمولی تقویت عطاکی وہ جگ ظاہرہے۔
آپ ایک فقید المثال عالم دین اور جیدمفکر ہونے کے ساتھ ساتھ کہنہ مشق مدرس،خوش طبع خطیب،لائق وفائق مصلح،متحرک وفعال مبلغ، لاجواب مدبرمخزن طب وحکمت، بےبدل مصنف،قادرالکلام شاعر،بلندپایہ ادیب اوربےمثال خوش نویس بھی تھے،اوربلامبالغہ آپ کثیرالتلامیذاستاذتھے۔
6/جمادی الاولیٰ1435ھ مطابق8/مارچ2014ءبروزسنیچر دن میں ایک بج کر٥/منٹ پر آپ اس دار فانی سے دارجاودانی کی طرف کوچ کرگئے۔(اناللہ واناالیہ راجعون)!
تاجداراہل سنت حضورمفتیِ اعظم ہندعلیہ الرحمہ سے شرف بیعت حاصل تھا ۔
آپ کامزار پرانوار آپ ہی کے گاؤں (دھوبہاکھلنگاڈیہہ، سدھارتھ نگریوپی) میں مرجع خلائق ہے،عربی تاریخ کےاعتبار سےہرسال 6/جمادی الاولیٰ کو آپ کا سالانہ فاتحہ نہایت ہی
تزک و احتشام کے ساتھ ہوتاہے۔ بلا ناغہ ہرسال فاتحہ کی تقریب کا انعقادہوتا ہوایہ آپ کےسالانہ فاتحہ کی8/ ویں تقریب ہوگی۔ ان شاءاللہ تعالیٰ ۔

سگ بارگاہ کیفی بستوی
ازہرالقادری
خادم جامعہ اہل سنت امدادالعلوم مٹہنا،کھنڈسری،
سدھارتھ نگریوپی۔
9450387786//955949476
8/ دسمبر2021ء بروز بدھ

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے