تعلیم

تاریکیوں میں جگمگاتے روشن چراغ

تحریر: طارق انور مصباحی، کیرالہ

آج سے بیس سال قبل کے حالات کا سرسری جائزہ لیا جائے تو ہمیں اکثر محاذ پر بہت کمی محسوس ہوتی تھی کہ فلاں فلاں شعبہ میں ہماری جانب سے کوئی خاطر خواہ خدمت انجام نہ دی جا سکی,لیکن اب وہ کلفتیں دور ہو رہی ہیں۔

مسلک کے جیالوں نے مذہب و ملت کا بول بالا کر دیا ہے۔مختلف محاذ پر ہماری خدمات کا وسیع سلسلہ شروع ہو چکا ہے۔اب مسلمان ہند بھی ہماری خدمات سے آشنا ہوتے جا رہے ہیں,لیکن ہمارے یہاں اپنی خدمات کی تشہیر کا رواج نہیں ہو سکا۔

ہمارے احباب سمجھتے ہیں کہ یہ تشہیر ایک قسم کی خود نمائی ہے,لیکن میں اغیار کو دیکھتا ہوں کہ وہ کام تھوڑا سا کرتے ہیں اور شور بہت مچاتے ہیں۔شوروغل سن کر لوگ سمجھتے ہیں کہ یہ لوگ بہت کام کر رہے ہیں,پھر رفتہ رفتہ فطری طور پر لوگ ان کے مذہب وملت کی طرف راغب ہو جاتے ہیں۔

اس سے واضح ہوتا ہے کہ خدمات کی تشہیر بھی ایک قسم کی تبلیغ ہے,پس تبلیغ سنیت اور فروغ مسلک کے مقصد سے اپنی خدمات کا چرچا کیا جائے۔اگر چند لوگ بھی اس سبب سے راہ ہدایت کی طرف آ جائیں تو بہت بڑی بات ہے۔

تعلیمی وتعمیری خدمات:

سبط صدر الشریعہ حضرت علامہ مفتی فیضان المصطفے قادری(گھوسی)آن ائن تعلیم کا ایک منظم اور منصوبہ بند سلسلہ شروع کرنے جا رہے ہیں۔

معمار ملت حضرت علامہ مفتی محمد خالد ایوب شیرانی مصباحی(جئے پور)اپنے وطن میں دینی وعصری تعلیم کا ایک عظیم الشان مرکز تعمیر فرما رہے ہیں۔

شہزادہ فقیہ ملت حضرت علامہ مفتی ازہار احمد امجدی(بستی)شہر شہر,نگر نگر گھوم پھر کر لوگوں کو دینی وعصری تعلیم کی ترغیب دے رہے ہیں۔

جناب الحاج مسٹر بھائی نے جمشید پور میں ایک اعلی تعلیم گاہ:مرکزی دار القرأت قائم کی اور مزید عظیم خدمات کے لئے ان کی کوششیں جاری ہیں۔

پاسبان ملت حصرت علامہ مفتی رحمت علی مصباحی تیغی:بانی جامعہ عبد اللہ بن مسعود کلکتہ نے شہر کلکتہ وبیرون کلکتہ میں مدارس ومساجد کی تعمیرات کا ایک قابل قدر سلسلہ شروع کر رکھا ہے۔

فاضل شہیر حضرت علامہ مفتی ملک شبیر عالم مصباحی:صدر سدرۃ المنتہی ویلفئر ٹرسٹ(کلکتہ)نے فارغین مدارس کے لئے مختلف قسم کے پیشہ ورانہ کورس کا انتظام کیا ہے۔

خادم قوم وملت حضرت علامہ مولانا روشن ضمیر قادری:صدر رہبر فاؤنڈیشن (کلکتہ)بھی اعلی پیمانے پر تعلیمی,سماجی ورفاہی خدمات انجام دے رہے ہیں۔

اس محاذ پر خدمات انجام دینے والوں کی ایک طویل فہرست ہے۔ہم نے چند مثالیں رقم کی ہیں۔

سماجی,رفاہی وملی خدمات:

الحاج سعید نوری:صدر رضا اکیڈمی ممبئ,حضرت مولانا قمر غنی عثمانی:صدر تحریک فروغ اسلام دہلی,حضرت مولانا نظام الدین احمد مصباحی:صدر تحریک پیغام انسانیت کی سماجی ورفاہی خدمات کسی سے پوشیدہ نہیں۔اس میدان میں خدمات انجام دینے والوں کی ایک بڑی تعداد ہے۔

اشاعتی وقلمی خدمات:

ہند وپاک میں بہت سے مکتبے ہیں جو مختلف زبانوں میں قدیم وجدید کتب ورسائل شائع کر رہے ہیں۔

بہت سے میگزین واخبارات بھی مسلسل شائع ہو رہے ہیں۔بہت سے نوجوان صحافتی وتحریری خدمات انجام دے رہے ہیں۔

تھنک ٹینک:

روشن مستقبل دہلی کے ارکان و ممبران ہر برننگ ایشو پر قوم کو صالح اور قابل عمل مشوروں سے نوازتے ہیں اور ان کی رہنمائی کرتے ہیں۔

خطبات جمعہ:

حضرت علامہ مفتی ڈاکٹر اسلم رضا میمنی(ابو ظہبی),روشن مستقبل دہلی اور مجلس علمائے جھارکھنڈ کی جانب سے ہر ہفتہ اردو زبان میں خطبات جمعہ سوشل میڈیا پر وائرل کئے جاتے ہیں,تاکہ ائمہ مساجد ان سے استفادہ کریں۔

الغرض بہت سے محاذ پر ہمارے علمائے کرام عظیم خدمات انجام دے رہے ہیں۔ہم نے اس مختصر تحریر میں ان تمام شعبہ جات کا ذکر نہیں کیا اور نہ ہی دین و ملت کے تمام بے لوث خادموں کا۔

قلم کاروں سے گزارش ہے کہ خادمان دین متین کی خدمتوں کو اجاگر کرنے کی کوشش کرتے رہیں۔ابھی یہ سلسلہ غیر منظم ہی سہی,ان شاء اللہ تعالی پھر منصوبہ بند اور منظم انداز میں بھی یہ سلسلہ شروع ہو جائے گا۔دراصل میری یہ تحریر بھی غیر منظم ہی ہے۔اس تعلق سے میری معلومات اس قدر مختصر نہیں کہ چند سطروں میں اسے بیان کر دوں۔بس چند اشارات ہم نے رقم کیا ہے۔

تازہ ترین مضامین اور خبروں کے لیے ہمارا وہاٹس ایپ گروپ جوائن کریں!

ہماری آواز
ہماری آواز؛ قومی، ملی، سیاسی، سماجی، ادبی، فکری و اصلاحی مضامین کا حسین سنگم ہیں۔ جہاں آپ مختلف موضوعات پر ماہر قلم کاروں کے مضامین و مقالات اور ادبی و شعری تخلیقات پڑھ سکتے ہیں۔ ساتھ ہی اگر آپ اپنا مضمون پبلش کروانا چاہتے ہیں تو بھی بلا تامل ہمیں وہاٹس ایپ 6388037123 یا ای میل hamariaawazurdu@gmail.com کرسکتے ہیں۔ شکریہ
http://Hamariaawazurdu@gmail.com

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے