نعت رسول

نعت رسول: ہر شخص کی زبان پہ مدحت ہے آپ کی

نتیجۂ فکر: نذیر اظہرؔ کٹیہاری

ہر شخص کی زبان پہ مدحت ہے آپ کی
"دنیا میں بے مثال رسالت ہے آپﷺ کی”

مفلس ہو یا امیر ، ملا ہے سبھی کو حق
انصاف والی ایسی عدالت ہے آپﷺ کی

گر چاہتے ہو رب کی رضا تو یہ جان لو
ہر حال میں ضروری اطاعت ہے آپﷺ کی

اک بار آپ سے جو مِلا آپ کا ہوا
ایسی بلا کی صورت و سیرت ہے آپﷺ کی

رحمان کہہ رہا ہے خود اپنی کتاب میں
سب امتوں سے بہتر امت ہے آپﷺ کی

اپنا لیا ہے جس نے بھی اسوہ رسول کا
لاریب اس کے حق میں شفاعت ہے آپﷺ کی
اپنی طرف سے دین میں کچھ بھی نہیں کہا
وحیِ خدائے پاک ہی سنت ہے آپ ﷺ کی

اپناؤ اتحاد کو فرقوں میں نہ بٹو
بے شک یہی سبھی کو نصیحت ہے آپﷺ کی

سر تَن سے ہو بھی جائے جدا کوئی غم نہیں
اظہرؔ عزیز ، جان سے حرمت ہے آپﷺ کی

تازہ ترین مضامین اور خبروں کے لیے ہمارا وہاٹس ایپ گروپ جوائن کریں!

ہماری آواز
ہماری آواز؛ قومی، ملی، سیاسی، سماجی، ادبی، فکری و اصلاحی مضامین کا حسین سنگم ہیں۔ جہاں آپ مختلف موضوعات پر ماہر قلم کاروں کے مضامین و مقالات اور ادبی و شعری تخلیقات پڑھ سکتے ہیں۔ ساتھ ہی اگر آپ اپنا مضمون پبلش کروانا چاہتے ہیں تو بھی بلا تامل ہمیں وہاٹس ایپ 6388037123 یا ای میل hamariaawazurdu@gmail.com کرسکتے ہیں۔ شکریہ
http://Hamariaawazurdu@gmail.com

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے