نعت رسول

نعت رسول: ناموس رسالت کا صلہ اور ہی کچھ ہے

نتیجہ فکر: ظفر پرواز گڑھوای

ناموس رسالت کا صلہ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔اور ہی کچھ ہے
مل جائے گی محشر میں جزا اور ہی کچھ ہے

شرما کے چاند تارے یہی ۔۔۔۔۔کہہ اٹھے ان سے
تیرے رخ زیبا کی ضیاء۔۔۔۔۔۔۔ اور ہی کچھ ہے

جسموں پہ ہے پیوند مگر ۔۔۔۔۔۔لب پہ شکر رب
بی فاطمہ زہرا کی ردا اور ۔۔۔۔۔۔۔ہی کچھ ہے

سن سن کے گالیاں بھی دعائیں دی بار بار
سرکار دوعالم کی ادا اور ہی ۔۔۔۔۔۔کچھ ہے

منگتا جو گیا در سے نہ خالی کبھی لوٹا
سرکار کے دامن کی عطا اور ہی کچھ ہے

بانٹے کوءی جنت تو کوءی مردہ جلائے
اللہ کے ولیوں کی عطا اور ہی کچھ ہے

جنت سے جوڑا آگیا حسنین۔۔۔۔۔ کا ظفر
وہ فاطمہ زہرا کی دعا اور ہی کچھ ہے

تازہ ترین مضامین اور خبروں کے لیے ہمارا وہاٹس ایپ گروپ جوائن کریں!

ہماری آواز
ہماری آواز؛ قومی، ملی، سیاسی، سماجی، ادبی، فکری و اصلاحی مضامین کا حسین سنگم ہیں۔ جہاں آپ مختلف موضوعات پر ماہر قلم کاروں کے مضامین و مقالات اور ادبی و شعری تخلیقات پڑھ سکتے ہیں۔ ساتھ ہی اگر آپ اپنا مضمون پبلش کروانا چاہتے ہیں تو بھی بلا تامل ہمیں وہاٹس ایپ 6388037123 یا ای میل hamariaawazurdu@gmail.com کرسکتے ہیں۔ شکریہ
http://Hamariaawazurdu@gmail.com

نعت رسول: ناموس رسالت کا صلہ اور ہی کچھ ہے” پر 0 تبصرے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے