انوکھی زیست بنانا بہت ضروری ہے
نبی کے عشق میں جینا بہت ضروری ہے
نفیس رشتہ بنانا بہت ضروری ہے
خبیث رشتوں سے بچنا بہت ضروری ہے
سجا کے محفل مولود سرور عالم
قصیدہ خوانی کرانا بہت ضروری ہے
تسلی دست مبارک سے لینے کی خاطر
در حبیب پہ جانا بہت ضروری ہے
بقائے عشقِ محمد ﷺ کے واسطے یکسو
دھیان اپنا جمانا بہت ضروری ہے
خدا نے حاضر و ناظر بنایا آقا کو
یقین اس پہ بھی کرنا بہت ضروری ہے
ہمارے حال سے واقف ہیں وہ ہمیں اپنی
نفیس فکر بنانا بہت ضروری ہے
متاعِ زیست میں برکت کے واسطے بندے
نماز فجر کو پڑھنا بہت ضروری ہے
جو معصیت کے سبب سے لگے ہیں سینے میں
وہ کالے دھبے چھڑانا بہت ضروری ہے
خطا معاف کرانے کے واسطے میرا
مدینہ طیبہ جانا بہت ضروری ہے
رضاۓ خالقِ اکبر کے واسطے انؔور
سر نیاز جھکانا بہت ضروری ہے
مکین گنبد خضریٰ کے سامنے انؔور
جبین شوق جھکانا بہت ضروری ہے
فقیر صابری
محمد خورشید انؔور امجدی
8799305269