نعت رسول

نعت رسول: جب خدا خود مصطفیٰﷺ کی ناز برداری کرے

محمد زاہد رضابنارسی
دارالعلوم حبیبیہ رضویہ گوپی گنج۔
بھدوہی۔یوپی۔بھارت


جب خدا خود مصطفٰےﷺ کی ناز برداری کرے
پھر یہ قرآں کیوں نہ اس کی آئینہ داری کرے

اللہ اللہ میرا رہبر ایسا ہے گلزار داں
وادیٔ صحرا میں جو تیار پھلواری کرے

پڑگئی جس پہ نبی کی اک نگاہ التفات
وہ گدا ہوکر شہنشاہوں کی سرداری کرے

ایک انساں اور کرے اس کے کرم کا تجزیہ
جو گنہگاروں کی محشر میں طرفداری کرے

گھر میں رکھ کر صرف نام مصطفٰےﷺ کی برکتیں
کون ہے بوبکر سی جو آپ سے یاری کرے

قبر پر تاج الشریعہ کے کہا عشاق نے
ابر رحمت تیرے مرقد پر گہرباری کرے

رفتہ رفتہ عشق میں آنے لگی وارفتگی
طیبہ چلنے کی کہو” زاہد "سے تیاری کرے

تازہ ترین مضامین اور خبروں کے لیے ہمارا وہاٹس ایپ گروپ جوائن کریں!

آسان ہندی زبان میں اسلامی، اصلاحی، ادبی، فکری اور حالات حاضرہ پر بہترین مضامین سے مزین سہ ماہی میگزین نور حق گھر بیٹھے منگوا کر پڑھیں!

ہماری آواز
ہماری آواز؛ قومی، ملی، سیاسی، سماجی، ادبی، فکری و اصلاحی مضامین کا حسین سنگم ہیں۔ جہاں آپ مختلف موضوعات پر ماہر قلم کاروں کے مضامین و مقالات اور ادبی و شعری تخلیقات پڑھ سکتے ہیں۔ ساتھ ہی اگر آپ اپنا مضمون پبلش کروانا چاہتے ہیں تو بھی بلا تامل ہمیں وہاٹس ایپ 6388037123 یا ای میل hamariaawazurdu@gmail.com کرسکتے ہیں۔ شکریہ
http://Hamariaawazurdu@gmail.com

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے