از قلم: شیخ عسکری رضوی بنارسی 7856932585
مرتبہ اتنا ہے اعلیٰ مصطفیٰ کا دیکھ لے
پڑھتا ہے قرآن خطبہ مصطفیٰ کا دیکھ لے
جا رہے ہیں رب سے ملنے کے لیے معراج میں
رب کا آیا ہے بُلاوا مصطفیٰ کا دیکھ لے
خوب صورت روئے انور دیکھ کر کفار بھی
جھوم کر پڑھتے ہیں کلمہ مصطفیٰ کا دیکھ لے
جا نہیں سکتا اگر طیبہ نگر تو سُن ذرا
دل کے آئینے میں روضہ مصطفیٰ کا دیکھ لے
زندگی تبدیل ہو ہی جائے گی اس شخص کی
پڑھ کے جو اک بار اُسوہ مصطفیٰ کا دیکھ لے
اپنے جیسا کہنے والے نجدیا جاکر ذرا
نور سے معمور حجرہ مصطفیٰ کا دیکھ لے
بلبل سدرہ بھی آکر با ادب اے عسکری
چومتے ہیں جھُک کے تلوہ مصطفیٰ کا دیکھ لے