منقبت

منقبت : زمانہ آج بھی ہے طالب نظام عمر

از قلم : نادر صدیقی

رسول پاک کے پہلو میں ہے قیام عمر
یہ لوگ پھر بھی سمجھتے نہیں مقام عمر

وہ نصف دنیا کا حاکم ، وہ نامئ انصاف
جہاں میں کون ہوا ثانئ امام عمر

زمانہ آج بھی انصاف کو ترستا ہے
” زمانہ آج بھی ہے طالب نظام عمر “

عمر تو میرے نبی کی دعا کا ثمرہ ہے
کہاں فقیر یہ مجھ سا کہاں مقام عمر

مرا تو دین ہے الفت کا ، احترام کا دین
مری طلب ہے علی میں ، مری دعا میں عمر

میں کیسے ان سے مراسم کو استوار کروں
کہ وہ ہیں شمر کی اولاد ، میں غلام عمر

کسی جگہ سے عزازیل کو بھگانا ہو
بس ایک نام ہی کافی ہے ، ایک نام عمر

مری دعا ہے وہ آتش نصیب ہو نادر
دراز جو بھی زباں ہو براۓ نام عمر

ہماری آواز
ہماری آواز؛ قومی، ملی، سیاسی، سماجی، ادبی، فکری و اصلاحی مضامین کا حسین سنگم ہیں۔ جہاں آپ مختلف موضوعات پر ماہر قلم کاروں کے مضامین و مقالات اور ادبی و شعری تخلیقات پڑھ سکتے ہیں۔ ساتھ ہی اگر آپ اپنا مضمون پبلش کروانا چاہتے ہیں تو بھی بلا تامل ہمیں وہاٹس ایپ 6388037123 یا ای میل hamariaawazurdu@gmail.com کرسکتے ہیں۔ شکریہ
http://Hamariaawazurdu@gmail.com

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے