ازقلم: محمد حبیب اللہ بیگ ازہری
صبح بیدار ہونے کے بعد کیا کرنا چاہیے؟
صبح بیدار ہوکر ضرورتوں سے فارغ ہونے کے بعد قرآن مجید کو ہاتھوں میں لیا جائے، محبت واحترام کے ساتھ اس کا بوسہ لیا جائے، آنکھوں سے لگایا جائے، پھر جہاں سے میسر ہو کم ازکم ایک صفحہ کی تلاوت کی جائے، نماز سے پہلے یہ کام نہ ہوسکیں تو نماز کے بعد دوسرے کاموں سے پہلے اول فرصت میں یہ کام کرلیے جائیں۔
اس طرح صبح بیدار ہونے کے بعد سب سے پہلی ملاقات، پہلا مشاہدہ، پہلا مطالعہ اور اولین اظہار محبت قرآن کے ساتھ ہوگا، جس کے باعث دن خیر کے ساتھ گزرے گا، اور اگر اس کے ساتھ ساتھ پہلی تلاوت میں جو پڑھا اس پر غور وفکر اور عمل کی بھی عادت بنالی جائے تو پھر خیر ہی خیر ہے۔