علما و مشائخ منقبت

منقبت حضور احسن العلماء

نتیجہ فکر: محمد اشرفؔ رضا قادری
مدیر اعلی سہ ماہی امین شریعت

عالمِ علمِ شریعت مصطفیٰ حیدر حسن
ماہرِ علمِ طریقت مصطفیٰ حیدر حسن

عالم و فاضل، محقق، ماہرِ علمِ حدیث
آفتابِ علم و حکمت مصطفیٰ حیدر حسن

حافظ و قاری، مفکر اور ادیبِ باکمال
نازشِ بزمِ خطابت مصطفیٰ حیدر حسن

زیورِ عشقِ محمد سے مزیّن تھی حیات
عاشقِ فخرِ رسالت مصطفیٰ حیدر حسن

حاملِ صدق و صفا اور خوگرِ جود و عطا
پیکرِ اخلاق و سنت مصطفیٰ حیدر حسن

کر دیا تھا جینا تم نے کفر و باطل کا حرام
حامیِ دین و شریعت مصطفیٰ حیدر حسن

سنیت کا دائرہ تم نے کشادہ کر دیا
ترجمانِ اہلِ سنت مصطفیٰ حیدر حسن

گلشنِ برکات کے ہیں وہ گلابِ خوش نما
آبروئے قوم و ملت مصطفیٰ حیدر حسن

مسلکِ احمد رضا کے ایک سچّے ترجمان
اور فدائے اعلیٰ حضرت مصطفیٰ حیدر حسن

اہلِ ایماں کی طرح نازاں ہے اشرفؔ آپ پر
قائد و سالارِ امت مصطفیٰ حیدر حسن

ہماری آواز
ہماری آواز؛ قومی، ملی، سیاسی، سماجی، ادبی، فکری و اصلاحی مضامین کا حسین سنگم ہیں۔ جہاں آپ مختلف موضوعات پر ماہر قلم کاروں کے مضامین و مقالات اور ادبی و شعری تخلیقات پڑھ سکتے ہیں۔ ساتھ ہی اگر آپ اپنا مضمون پبلش کروانا چاہتے ہیں تو بھی بلا تامل ہمیں وہاٹس ایپ 6388037123 یا ای میل hamariaawazurdu@gmail.com کرسکتے ہیں۔ شکریہ
http://Hamariaawazurdu@gmail.com

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے