ممبئی: 4 دسمبر
بھارت بمقابلہ نیوزی لینڈ ٹیسٹ کرکٹ میچ جاری ہے آج دوسرے دن لنچ کے بعد کا کھیل شروع ہوا جہاں بھارت 325 رنز بناکر آل آؤٹ ہوگیا۔ اس دوران جہاں بھارت کے لیے سلامی بلے باز مینک اگروال ون مین آرمی بنے تھے اور 150 رنز کی شاندار پاری کھیلی وہیں نیوزی لینڈ کے لیے یہ کردار بھارت نزاد کیوی اسپینر اعجاز پٹیل نے بہ خوبی ادا کیا اور تاریخ رقم کرتے ہوئے بھارت کے سبھی 10 وکٹیں نکال لیں۔ اس کے ساتھ ہی انھوں نے جم لیکر (انگلینڈ) اور انیل کمبلے(بھارت) کے ساتھ ایک اننگ میں سبھی 10 وکٹیں لینے کے ریکارڈ کی برابری کرلی ہے۔