نتیجہ فکر: شیبا کوثر (برہ بترہ آرہ)
تو کتنا حسین ہے مولا
"تیرے کن پہ یقین ہے مولا "
پوری دنیا کا تو ہی مالک
میرے دل کا امین ہے مولا
ہم پہ نظرِکرم کی تو بارش کر دے
حالت میری بد ترین ہے مولا
رنج و الم میں گھر گئی جب
جھکی سجدے پہ جبین ہے مولا
دور ہو گئیں ساری مشکلیں
سکون ِقلب یقین ہے مولا
پوری دنیا پہ بس تیری حکومت
ہم سب کا تو زمین ہے مولا
تیری رحمت کی ہوں میں طلبگار
تو ہی سب کا احکم الحاکمین ہے مولا
دل کی ہر اک دھڑکن عطا ہے تیری
تو اس دل کا قرین ہے مولا
کوثر ہر گمراہی سے بچایا رب نے
قرآن مکمل دین ہے مولا