متفرقات

یوم ولادت خاتم النبینﷺ کے موقع پر "مدد عزت کے ساتھ”

جیلانی میاں قبلہ کی سرپرستی میں مختلف پروگراموں کا انعقاد


مالیگاؤں: ولادتِ خاتم النبین ﷺ مظلوم انسانیت کے لیے ظلم و ستم سے آزادی کا دن ہے، اس دن رب العالمین جل جلالہ نے ظلم و ستم، کفر ضلالت میں سسکتی انسانیت کو عظیم نعمت عطا فرمائی، اور اپنے محبوب کریم ﷺ کے نور سے اس خاکدانِ گیتی کو روشن منور فرما دیا، جس کے ظہور سے ساری دنیا سے کفر و گمراہیت کے بادل چھنٹ گئے، اور توحید و رسالت کا نور جگمگانے لگا۔ اور یہ اعلان ہو گیا کہ اے محبوب اگر ہمیں آپ کا پیدا کرنا، آپ کی بعثت مقصود نہ ہوتی تو یہ دنیا نہ بنائی جاتی، یہ آسمان نہ بنائے جاتے، تاروں کی انجمنیں نہیں سجتی، افلاک نہ سجائے جاتے۔ الغرض پیارے مصطفیٰ ﷺ مقصود کائنات ہیں۔ اگر یہ نہ ہوتے تو کچھ بھی نہ ہوتا۔ آپ کی رضا سب کچھ ہے، آپ سے اظہار عشق ہماری پہچان ہے۔ یوم ولادت مصطفیٰ ﷺ کے موقع سے آج پورے عالم اسلام میں ایک کیف و سرور کا ماحول ہے، ہر طرف خوشی کا سماں ہے۔ جسے دیکھو مرحبا مرحبا آمد مصطفیٰ کے پر کیف و پر سرور نغموں سے مسرور و مسحور ہے۔ خوشی کے، عشق کے، تعلق کے مختلف انداز اپنائے جا رہے ہیں۔ اس طرح کے تاثرات خلیفہ حضور تاج الشریعہ ابوالحسنین سید آل رسول عبدالقادر جیلانی قادری(بانی و سرپرست: جیلانی مشن، ممبئی) نے "مدد عزت کے ساتھ” سلوگن کے تحت منعقدہ پروگرام کے موقع سے دیا۔
واضح ہو آپ کی زیر سرپرستی جہاں متعدد پروگرامز کا انعقاد ہوا، وہیں بارہ ربیع الاول شریف کی مبارک شب میں مختلف فلاحی کام انجام پذیر ہوئے۔ حضور جیلانی میاں قبلہ کی خواہش پر غرباء، فقراء اور مساکین کے مابین رات کی تاریکی میں عمدہ قسم کی کمبل (بلینکیٹ) پیش کیا گیا۔ ہماری ٹیم کا طریقہ کار یہ رہا کہ ہم نے بغیر کسی لسٹنگ کے شہر کی مختلف سڑکوں/ مساجد/قبرستان کے اطراف کا دورہ کیا، جہاں جہاں سڑکوں پر غرباء، فقراء کو سوتے پایا، انہیں عزت کے ساتھ کمبل اوڑھا دیا گیا۔
نیز سرکاری ہسپتال میں زیر علاج مریضوں کی عیادت و دلجوئی کی گئی۔ نیز چار اقسام کے نمکین/ میٹھے بسکٹ اور انرجی جوس، وغیرہ ڈاکٹرز کی تجویز پر تقسیم گئے، اس موقع سے سول اسپتال کے اسٹاف و سیکیورٹی عملہ نے ٹیم کا بھرپور ساتھ دیا۔
اس کے علاوہ دوپہر میں جلوس محمدی ﷺ کے اختتام پر غربا و مساکین کے لیے "نیاز محمدی ﷺ” کا اہتمام کیا گیا، اور غرباء و مساکین کے مابین کم و بیش 430 تحائفِ میلاد مصطفیٰ ﷺ پیش کیے گئے۔
پروگرام کا اغاز محفل صبح بہاران کے انعقاد کے ساتھ عمل میں آیا، اس سلسلے میں شہر سے قریب سلسلہ چشتیہ نظامیہ کے عظیم روحانی بزرگ حضرت سید شاہ داد چشتی علیہ الرحمہ کے آستانے پر محفل ذکر و نعت کا انعقاد ہوا، جس میں اراکینِ جیلانی مشن نے بارگاہ مصطفیٰ ﷺ میں نعت پاک کے نذرانے پیش کیے۔ بعدہٗ اجتماعی محفل ذکر و دعا کا اہتمام کیا گیا۔ پروگراموں کی ترتیب و حسن و خوبی سے انجام تک پہنچانے میں اراکین جیلانی مشن کے ساتھ ساتھ جناب وسیم احمد رضوی، محمد آصف (ایل جی)، محمد سعید رضا، محمد شہباز اختر رضوی، زماں رضوی، وغیرہ شامل رہے۔ نیز کاموں کو بحسن خوبی انجام دینے کے لیے ماجد رضوی، افضال رضوی، جلال الدین، محمد عامر، رجب علی، محمد اسامہ، ابو اسامہ، نعیم خان، محمد شریف، محمد راشد، محمد صدیق رضوی، اظہر بھائی، محمد آصف، شہزاد انصاری، محمد یاسین، محمد صالح و دیگر نوجوانان اہل سنت مدینہ آباد نے اپنی خدمات پیش کیں۔ اس طرح کی تحریری رپورٹ عتیق الرحمٰن رضوی نے بغرض اشاعت روانہ کی۔

تازہ ترین مضامین اور خبروں کے لیے ہمارا وہاٹس ایپ گروپ جوائن کریں!

آسان ہندی زبان میں اسلامی، اصلاحی، ادبی، فکری اور حالات حاضرہ پر بہترین مضامین سے مزین سہ ماہی میگزین نور حق گھر بیٹھے منگوا کر پڑھیں!

ہماری آواز
ہماری آواز؛ قومی، ملی، سیاسی، سماجی، ادبی، فکری و اصلاحی مضامین کا حسین سنگم ہیں۔ جہاں آپ مختلف موضوعات پر ماہر قلم کاروں کے مضامین و مقالات اور ادبی و شعری تخلیقات پڑھ سکتے ہیں۔ ساتھ ہی اگر آپ اپنا مضمون پبلش کروانا چاہتے ہیں تو بھی بلا تامل ہمیں وہاٹس ایپ 6388037123 یا ای میل hamariaawazurdu@gmail.com کرسکتے ہیں۔ شکریہ
http://Hamariaawazurdu@gmail.com

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے