ممبئی: ہماری آواز (پریس ریلیز) 5جنوری// کسان الائنس مورچہ کی جانب سے کسان مخالف بل کے خلاف ۱۵ جنوری کے مورچہ کو کامیاب بنانے کی غرض سے علاقائی سطح پر ملاقاتوں کے دوران ۵ جنوری کو ويكرولی جماعت اسلامی ہند کے آفس پر میٹنگ رکھی گئی۔تمام تنظیمیں،ہم خیال سنستھاوں،طبقات کے کارکنان نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ میٹنگ میں امول مڈامے،راکیش راٹھوڑ،سچن کامبلے، شاکر شیخ، سندیپ یولے،رنجن کیدار، مہیندر سلوے، کامبلے گروجی، سنیل ادسولے، کیڈرك ڈیسوزا، جگتار سنگھ/ ہرمندر سنگھ نے شرکت کی۔ واضح رہے کہ کسان الائنس مورچہ ۱۵ جنوری کو رانی باغ سے کالا گھوڑا تک مورچہ لے جانے والا ہے اور یہ مورچہ کسانوں کی قیادت میں منعقد ہوگا۔مقررین نے لوگوں کی رہنمائی کرتے ہوئے مورچے کی کامیابی کے لیے اور مرکزی سرکار کی فسطائی سوچ کو ناکام بنانے کے لیے اپنی جانب سے بڑھ چڑھ کر تعاون کرنے کی تاکید کی۔ اس دوران مقررین نے کسانوں پر ہونے والی بربرتا اور نا انصافی کی کڑے الفاظ میں نندا کی۔کسان الائنس مورچہ کی جانب سے ریاض الدین شیخ،عبد الواحد فرنانڈس، یوگیش شندے کے زیرِ نگرانی میٹنگ کا انعقاد کیا تھا۔
متعلقہ مضامین
مارچ سے ہر دن بنے گی 40 کلو میٹر سڑک: گڈکری
ہماری آواز/نئی دہلی، 18 جنوری (پریس ریلیز) سڑک ٹرانسپورٹ اور شاہراہوں کے وزیر نتن گڈکری نے کہا ہے کہ ملک میں سڑکوں کی تعمیر کا کام تیزی سے چل رہا ہے اور مارچ تک ہر دن 40 کلو میٹر سڑک تعمیر کرنے کا نشانہ حاصل کرلیا جائے گا۔مسٹر گڈکری نے وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ […]
نعت : ان کے دربار کا فلسفہ ہے الگ
نتیجۂ فکر : سید اولاد رسول قدسی مصباحی نیویارک امریکہ ان کی یادوں کا یوں دائرہ ہے الگدرد میں کیف کا ذائقہ ہے الگخوب دیتے ہیں وہ بےطلب صبح و شامان کے دربار کا فلسفہ ہے الگدیدے بالیدگی کی ضیا روح کواسوۂ پاک کا آئینہ ہے الگکٹ کے گر جائے گا ظلم آہوں سے خودخون […]
سندھو سرحد پرکسانوں نے شروع کی بھوک ہڑتال
ہماری آواز دہلینئی دہلی، 21 دسمبر (پریس ریلیز) نئے زراعتی اصلاحات قوانین کے خلاف احتجاج کرنے والی کسان تنظیموں نے پیر کے روز قومی دارالحکومت کی سرحد کے قریب بھوک ہڑتال شروع کردی ہے کسان تنظیموں کے 11 نمائندوں نے سندھو سرحد پر بھوک ہڑتال شروع کیا ہے جو باری باری سے جاری رہے گی۔ […]



