جہانگیر بادشاہ نے حضرت امام ربانی مجدد الف ثانی رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ سے مسئلہ دریافت کیا کہ حضور اکرم ﷺ ہر مرنے والے کی قبر میں تشریف لاتے ہیں، مگر ایک ہی وقت میں مرنے والوں کی تعداد ہزاروں تک پہنچتی ہوگی، اور حضور ﷺ کی ایک ذات ہے وہ بیک وقت ہر قبر میں کیسے پہنچ جاتے ہیں اس کی وضاحت فرمائیے، یہ سن کر حضرت امام ربانی مجدد الف ثانی رحمۃ اللہ علیہ نے فرمایا اے بادشاہ آپ دہلی والوں کو حکم دیں کہ وہ میری دعوت کریں، لیکن شرط یہ ہے کہ دعوت ایک ہی دن ایک ہی وقت میں ہو، بادشاہ کے حکم پر بہت سارے لوگوں نے آپؒ کو دعوت دی اور بادشاہ نے بھی اسی دن اسی وقت کی دعوت دی، جب وہ تاریخ وہ وقت آیا تو امام ربانی مجدد الف ثانی رحمۃ اللہ علیہ نے بادشاہ کی دعوت کھائی اور رات کو وہیں قیام کیا، فجر کے بعد بادشاہ جہانگیر نے دعوت کرنے والوں تمام لوگوں کو بلایا اور پوچھا کہ رات کو امام ربانی ؒ نے تمہارے پاس دعوت کھائی؟ تو سب لوگوں نے اقرار کیا کہ رات حضرت امام ربانی ؒ میرے گھر تشریف فرما تھے، اور آپؒ نے دعوت کھائی یہ ماجرا دیکھ کر بادشاہ حیران ہوا تو امام ربانی مجدد الف ثانی رحمۃ اللہ علیہ نے فرمایا اے بادشاہ میں تو ان کا ادنیٰ امتی ہوں ہر گھر میں بیک وقت پہنچ سکتا ہوں، تو الله تعالیٰ کے حبیب ﷺ ہر قبر میں کیوں نہیں پہنچ سکتے۔(فیوضات مجددیہ صفحہ 11) سید جاوید علی جیلانی
متعلقہ مضامین
ٹکراؤ سے بچیے
تحریر: محمد ثناء الہدیٰ قاسمی نائب ناظم امارت شرعیہ پھلواری شریف پٹنہ دنیاوی زندگی کا جو نظام ہمیں اللہ رب العزت نے دیا ہے یہ روڈ وے (Roadway) کی طرح ہے ، رن وے (Runway)اور ریلوے (Railway)کی طرح نہیں، دونوں میں فرق یہ ہے کہ رن وے یعنی ہوائی پٹی اور ریلوے پٹری پر عموماکوئی […]
'کامیابی' کا کوئی راز نہیں،یہ منصوبہ بندی،سخت محنت اور ناکامی سےسیکھنے کا نتیجہ ہے
ازقلم: حسین قریشی، بلڈانہ مہاراشٹرا دنیا کا ہر انسان اپنے شعبے میں ، اپنے کام میں اور تعلیم میں کامیاب ہونا چاہتا ہیں۔ کامیابی کے حصول کے لئے ہی وہ محنت اورجدوجہد کرتے ہیں۔ لیکن کامیابی انھیں ملتی ہے جو صحیح راستے پر محنت کرتے ہیں۔ جو لوگ صد فیصد درست علم حاصل کرتے ہیں […]
ووٹ ڈالنا اہم فریضہ
تحریر: محمد ہاشم قادری مصباحی جمشیدپور ووٹ ڈالنا ایک اہم فریضہ ہے کئی صوبوں کے الیکشن کا اعلان ہو چکا ہے جسے ہم جشن جمہوریہ کہتے ہیں ہمارے ملک ہندوستان میں عام انتخابات کو بڑی اہمیت حاصل ہے۔عام انتخابات کی تاریخوں کے اعلان کے بعد انتخابی مہم زور پکڑتی ہے اور قائدین اور عوام انتخابی […]



