سندیلہ/ ہردوئی: ہماری آواز( یاسر قاسمی) 10 جنوری// سندیلہ کے سماجی کارکن محمد سید کے والد وہاب علی (ہابل انصاری) کے اچانک انتقال سے فضا سوگوار ہو گئی، وہ 75 برس کے تھے۔ اطلاع کے مطابق وہ ان دنوں صوبہ بہار کے سفر پر تھے، ہفتے کو وضو کرکے نماز عصر کی ادائیگی کیلئے مسجد جارہے تھے، اسی دوران اچانک طبیعت ناساز ہوگئی، علاج کیلئے شفا خانے لے جانے کی تیاری ہورہی تھی، تبھی روح قفس عنصری سے پرواز کر گئی، انتقال کی اطلاع ملتے ہی اہل خانہ میں کہرام مچ گیا، لاش اتوار کی شب سندیلہ لائی گئی، مدرسہ محمود العلوم کے صحن میں بعد ظہر نماز جنازہ ادا کی گئی، بعد ازاں عمومی قبرستان میں سپرد خاک ہوئے، پسماندگان میں 4 صاحبزادے محمد سید ، محمد صابر ، محمد صغیر ،محمد شکیل اور تین صاحبزادیاں ہیں، بڑے صاحبزادے محمد سید نے ایصال ثواب کی اپیل کی ہے۔
متعلقہ مضامین
فریندا: پک اپ اور موٹرسائیکل میں سخت تصادم، ایک ہلاک جبکہ دوسرا شدید زخمی
فریندا: ہماری آواز (نامہ نگار) 4 جنوری// تھانہ فریندا کے ماتحت برجمن گنج روڈ پر گنیش پور کے قریب سڑک حادثہ کا معاملہ سامنے آیا ہے جس میں تیز رفتار پک اپ نے موٹرسائیکل سوار کو ٹکر مار دی جس سے ایک موقع پر ہی جاں بحق جبکہ دوسرا شدید زخمی ہوگیا۔ جن کا علاج […]
منسوخ شدہ راشن کارڈس کی بحالی ہو
تحریر ساجد محمود شیخ میراروڈ ضلع تھانے مکرمی!یہ تکلیف دہ خبر سامنے آئی ہے کہ حکومت نے گزشتہ سال لاک ڈاؤن کے دوران تقریباً تین کروڑ سے زائد راشن کارڈ منسوخ کردئیے ہیں ۔ پہلے یہ الزام لگایا گیا تھا کہ یہ سارے منسوخ شدہ راشن کارڈس جعلی یعنی بوگس ہیں ،پھر حکومت کے ذرائع […]
نعت : سرمحشر تمازت سے وہ گھبرایا نہیں کرتے ۔
رشحات قلم : محمد رمضان امجدی مہراج گنج نبی کے ذکر کی محفل میں جو آیا نہیں کرتےقسم اللہ کی وہ برکتیں پایا نہیں کرتے شہ کونین کی سنت جو اپنایا نہیں کرتےحقیقت میں وہ لطف زندگی پایا نہیں کرتے پلٹ آتا ہے سورج چیر دیتا ہے قمر سینہنبی کے حکم کے آگے وہ کترایا […]



