مالیگاؤں: ہماری آواز(پریس ریلیز) 14جنوری// سید اظہار اشرف نگر آگ سانحہ سے متاثرہ کنبوں کے بچوں (طلبہ) میں نوری مشن نے ۱۲؍ جنوری ۲۰۲۱ء کی شب ’’تعلیمی کٹ‘‘ کی تقسیم کی۔ تعلیمی لوازمات پر مشتمل سیٹ مع بستہ کو بالترتیب کے جی سے لے کر بی اے تک کے ٢٦؍ طلبا و طالبات میں تقسیم کیا گیا۔ اِس ضمن میں نوری مشن کے ذمہ داران نے یہ پیغام دیا کہ طلبۂ قوم کو حصولِ علم کے لیے مدد فراہم کرنا ہماری قومی ذمہ داری ہے۔مسلم معاشرے کا استحکام علم سے ہے۔ علم دین کے حصول کے ساتھ ہی معاصر علوم بھی سیکھے جائیں اور باقاعدہ تربیتی نظام کو روبعمل لایا جائے۔ درس گاہی نظام کو اسلامی اخلاق کی روشنی میں استوار کیا جائے تا کہ فکری اعتبار سے پختہ بچے قوم کو میسر آئیں۔ ایک طرف بچے علم دین کی روشنی پا کر عاشقِ رسول بنیں دوسری طرف مغربی فتنوں کا جواب بھی دے سکیں اور معاصر علوم میں مہارت و دسترس پیدا کریں۔ دین کی تقویت کے لیے حصول علم کی اہمیت کو اعلیٰ حضرت رحمۃ اللہ علیہ نے بھی اپنی پاکیزہ تعلیمات میں اُجاگر فرمایاہے؛ اِسی رُخ سے نوری مشن کا کارواں ابلاغِ علم میں مسلسل سرگرمِ عمل ہے۔ طلبہ میں تعلیمی اشیا پر مشتمل کٹ کو حافظ سراج احمد رضوی صاحب و ذمہ دارانِ نوری مشن کے ہاتھوں تقسیم کیا گیا۔ اس موقع پر غلام مصطفیٰ رضوی، فرید رضوی، معین پٹھان، یاسین رضوی، محسن رضوی، عارف رضا وغیرہم موجود تھے۔ایسی رپورٹ نوری مشن مالیگاؤں سے جاری کی گئی۔
متعلقہ مضامین
باسنی میں سنی تبلیغی جماعت کی سرگرمیوں پر سالانہ تعلیمی اجلاس کا انعقاد
باسنی/راجستھان: 27 مارچ، ہماری آواز(نازش المدنی مرادآبادی) مورخہ 14 شعبان 1442ھ بمطابق 27 مارچ2021 کو باسنی ناگور راجستھان میں آل راجستھان سنی تبلیغی جماعت باسنی کی دو سالہ دینی ملی تعلیمی و تبلیغی و اشاعتی سرگرمیوں کے سلسلہ میں اہم اجلاس کا انعقاد کیا گیاقاری سجادانورصاحب کی تلاوت قرآن مجید سے تعلیمی اجلاس کاآغاز ہوا،مقامی […]
جمعیتہ علماء فتح گڑھ شاخ کی جانب سے گرم کپڑوں کی تقسیم
فرخ آباد: ہماری آواز(یاسر عبدالقیوم قاسمی) 17 جنوری// آج مقامی جمعیتہ علماء شاخ فتح گڑھ کے زیر اہتمام موضع،رکھا،میں غریب ونادار بچوں کو گرم کپڑے تقسیم کئے گئے کپڑے پاکر بچوں کے چہرے کھل اٹھے اس موقع پر ضلع صدر مفتی ظفر احمد قاسمی نے کہاکہ ضرورت مندوں،بےسہارالوگوں کی مدد کرنا عبادت ہے اور بلا […]
مچھروں کو بھگانے کا آسان گھریلو مجرب نسخہ
اگر آپ بھی مچھروں سے تنگ ہیں اور اسکا کوئی مناسب حل نکالنا چاہتے ہیں جس سے آپ کا خرچہ بھی زیادہ نہ ہو اور انسانی صحت کیلئے بھی نقصان دہ نہ ہو، کیونکہ مچھروں سے بچاؤ کے لیے بازار میں جتنے بھی پروڈکٹس ہیں سب کے سب انسانی پھیپھڑے متاثر کرتے ہیں ۔جلیبی، میٹ […]