از: محمد نفیس مصباحی بلرام پوری
ساکن ریگاواں، اترولہ ضلع بلرام پور یو پی
زبان اہل دل پر ہے ثناے حافظ ملت
مٹائے مٹ نہیں سکتی ضیاے حافظ ملت
علوم دین کا مرکز بنایا آپ نے جب سے
ہر اہل علم کا دل ہے فداے حافظ ملت
مزین حافظ ملت کا دل ہے نور عرفاں سے
دل اہل خرد میں ہے ولاے حافظ ملت
دیار حافظ ملت نے نطق و روشنی بخشی
زبان و قلب ہیں مدحت سراے حافظ ملت
ہر اک صبح و مسا جاتے ہیں منگتے جھولیاں بھر کر
کبھی بھی کم نہیں ہوتی عطاے حافظ ملت
علوم دین سے جب بھی وفا کی بات آئے گی
ہمیشہ یاد آئے گی وفاے حافظ ملت
فروغ علم میں اس نے بتائی زندگی ساری
میسر ہوگئ جس کو فضاے حافظ ملت
مبارک ہو تمھیں مصباحیو! تم جس جگہ بھی ہو
تمھارے سر پہ رہتی ہے رداے حافظ ملت
نفیس اپنے مقدر پر تو جتنا ناز کر کم ہے
رہا تو بھی تو ہے بن کر گداے حافظ ملت