ہماری آواز/ لکھنؤ، 15 جنوری (نامہ نگار) اترپردیش میں قانون ساز کونسل کے انتخابات کے لیے بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کی جانب سے جمعہ کے روز جاری پہلی فہرست میں چار امیدواروں میں سبکدوش آئی اے ایس افسر اروند کمار شرما کو جگہ ملی ہے۔
پارٹی کے صدر سوتنتردیو سنگھ نے جمعرات کو مسٹر شرما کو رکنیت دلائی تھی۔
مسٹر شرما کے علاوہ یو پی کے نائب وزیراعلیٰ دنیش شرما، ریاستی صدر سوتنتردیو سنگھ اور کاشی علاقے کے سابق صدر لکشمن آچاریہ ایم ایل سی کے امیدوار نامزد کیے گئے ہیں۔