پورنیہ/بیسہ: ۱۵/جنوری(پریس ریلیز)پورنیہ کمشنری میں واقع بیسہ بلاک کے تحت کھپڑہ پنچایت کے دھرم باڑی گاؤں کے معروف سماجی کارکن،ایم آئی ایم پارٹی بیسہ بلاک کے جوائنٹ سیکریٹری اور ہندوستان کی سب سے فعال اور فکر مند قیادت والی تنظیم جمعیۃ علماء ہند کے ضلع پورنیہ کے نائب صدر مولانا صادق قاسمی دھرم باڑی نے اخباری نمائندوں سے فون پر تفصیلی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پنچایتی انتخابات ۲۰۲۱ کے لئے چاروں طرف گہما گہمی شروع ہو چکی ہے۔پنچایت انتخاب کا بگل عنقریب ہی بجنے والا ہے،بہار سرکار بھی زور و شور سے اس کی تیاریاں شروع کر دی ہیں۔اور پنچایت انتخابات لڑنے والے ہر امیدوار چوک چوراہے اور گھر گھر ووٹ دہندگان سے ملاقاتیں شروع کر دئیے ہیں۔ اور لوگوں کو اپنی طرف مائل کر رہے ہیں۔لیکن ہمارے بہار کا المیہ یہ ہے کہ انتخاب کے دوران رشوت،جھوٹ،فریب،دھوکہ اور دغابازی کا بازار گرم ہوتا ہے۔اب چالاکی،چاپلوسی اور مکاری کو سیاست سمجھا جانے لگا ہے۔صوبہ بہار کا مشہور ضلع پورنیہ خصوصاً امور اور بیسہ بلاک یہاں سرکاری افسران اور ملازمین جیسا چاہتے ہیں اور جس کو چاہتے ہیں بےوقوف بنا کر پیسے وصولتے ہیں،اور بھولے بھالے لوگوں کو گمراہ کرتے اور لوٹتے ہیں،قبالہ میوٹیشن،جنم پرمان پتر، راشن کارڈ،آدھار کارڈ،ووٹنگ کارڈ وغیرہ کے لئے بسااوقات پانچ سو اور ہزار روپے کی اضافی مانگ ہوتی ہے ورنہ کام کو ٹھنڈے بستہ میں ڈال دیا جاتا ہے، اس کی خاص وجہ بھرشٹ اور جرائم پیشہ لوگوں نے سیاست کے میدان کو تجارت اور گندہ کرکے رکھ دیا ہے۔جس کا واحد حل یہی ہے کہ اچھے اور دین دار لوگوں کو سیاست میں آگے بڑھایا جائے اور انہیں خدمت کا موقع دیا جائے، جوں جوں سیاست کے میدان میں دین دار اور اچھے لوگوں کا اضافہ ہوگا،ہماری سیاست اور ہماری سوچ و فکر میں خود بخود تبدیلی آتی چلی جائے گیانہوں نے کہا کہ اس بار پنچایت انتخابات ۲۰۲۱ بیسہ بلاک میں واقع کھپڑہ پنچایت سے بطور پنچایت سمیتی رکن کی حیثیت سے انتخاب لڑونگا۔انہوں نے کہا کہ اگر لوگوں نے مجھے خدمت کرنے کا موقع دیا تو میں مقامی پنچایت کو خوبصورت پنچایت،بہتر سماج اور ایک ترقی یافتہ پنچایت میں شمار کرنے کے لئے ہر ممکن کوشش کرونگا، جس سے ہمارے مقامی پنچایت کی الگ ہی شناخت قائم ہوگی، میں اپنے فرائض منصبی کو پوری دیانت داری،ایمانداری کے ساتھ ادا کرونگا اور لوگوں کے رنج و غم اور دکھ درد میں ہمیشہ ان کے شانہ بشانہ کھڑا رہونگا نیز سیاست میں درآئی برائیوں کو جڑ سے ختم کرنے کی کوشش کرونگا۔کیونکہ ہماری سیاست برائے تجارت نہیں بلکہ برائے خدمت ہوگی۔انہوں نے کہا کہ موجودہ دور میں سیاست میں درآئی برائیوں کو ختم کرنے کے لئے علماء کرام اور دین دار طبقہ جو قوم و ملت کا خیر خواہ طبقہ امانت و دیانت کے پیکر، شرع و سنت کے مطابق زندگی بسر کرنے والے افراد ہیں انہیں سیاست میں آنے کی اشد ضرورت ہے اور قوم و ملت کو چاہیے کہ ایسے افراد کو کامیابی سے ہمکنار کیا جائےAttachments area
متعلقہ مضامین
بدایوں اجتماعی عصمت دری واقعہ:تھانہ و حلقہ انچارج کے خلاف مقدمہ درج
بدایوں۔ہماری آواز 8جنوری(نامہ نگار) اترپردیش کے ضلع بدایوں کے اگھوتی علاقے میں مندر گئی 50سالہ خاتون کے ساتھ اجتماعی عصمت دری وقتل کے معاملے میں اگھوتی تھانے کے اسی واقعہ کے پاداش میں معطل تھانہ انچارج اور حلقہ انچارج پر لاپرواہی برتنے اور افسران کو حادثے کی اطلاع فراہم کرنے میں تاخیر کرنے کے پاداش […]
درخت سے ٹکرا کر سڑک سے نیچے گری گاڑی، 9 کی موت، 13 شدید زخمی
بھونیشور: یکم فروری (ایجنسی) تریپورہ میں کوراپٹ ضلع کے کوٹپیڈ پولیس تھانہ کے تحت مرتہانڈی کے پاس ایک گاڑی کے درخت سے ٹکرانے کے بعد سڑک سے پھسل جانے کے حادثے میں 9 لوگوں کی موت ہوگئی اور دیگر 13 شدید طور پر زخمی ہوگئے۔پولیس ذرائع نے بتایا کہ اتوار کی دیر رات کوراپٹ ضلع […]
قرآن مقدس میں تحریف کا قائل اسلام سے خارج ہے: مفتی ثاقب قاسمی
مالیر کوٹلہ، پنجاب 14 / مارچ (پریس ریلیز)گذشتہ دنوں شیعہ وقف بورڈ کے سابق چیئر مین وسیم رضوی کی جانب سے سپریم کورٹ میں قرآن مقدس کی چھبیس آیتوں کے متعلق دائر کی گئی انتہائی مذموم عرضی کی جہاں ملک کے ہر جانب شدید مذمت ومخالفت ہورہی ہے وہیں مالیر کوٹلہ، پنجاب کے نوجوان عالم […]



