پورنیہ: ٢١/فروری(پریس ریلیز) مذہب اسلام میں نکاح کی بہت بڑی اہمیت و فضیلت ہے۔نکاح انبیاء کرام علیھم الصلوۃ والسلام اور ہمارے پیارے آقا نبی کریم ﷺ کی چار سنتوں میں سے نکاح کرنا بھی ایک اہم ترین سنت ہے۔اس اہم ترین سنت کی وجہ سے مرد کی نگاہیں اور شرمگاہ کی حفاظت ہوتی ہے،یہ افزائش نسل انسانی کا ایک بہترین ذریعہ ہے۔مذہب اسلام نے شادی بیاہ کو آسان اور سہل بنایا ہے،حدیث مبارکہ میں ہے کہ نکاح کے بعد ایک سال کی عبادت بغیر نکاح کے ایک ہزار سال کی عبادت سے افضل و اعلیٰ ہے۔نبی کریم ﷺ نے ارشاد فرمایا کہ مومن بندہ جب شادی کر لیتا ہے تو اس کا نصف ایمان مکمل ہو گیا،اسی لئے حدیث نبوی ﷺ میں نکاح کو ایمان کا نصف حصہ کہا گیا ہے،امام غزالی رحمۃ اللہ علیہ اور دوسرے بزرگوں سے منقول ہے کہ شادی شدہ مسلمان کی غیر شادی شدہ مسلمان پر ایسی فضیلت ہے جیسے اللہ کی راہ میں جہاد کرنے والے کی فضیلت گھر بیٹھنے والے پر اور شادی شدہ کی ایک رکعت غیر شادی شدہ کی ستر رکعتوں سے افضل ہے۔اسی بناء پر مذہب اسلام نے نکاح کو اس قدر اہم بتایا ہے۔مرد اور عورت کو نکاح کے مہذب بندھن میں باندھنا لازمی سمجھا ہے۔اس لئے کہ نکاح انسانی خاندان کو وجود بخشتا ہے،اسی کے مدنظر عزیزی کرامت حسین ابن ماسٹر نظامِ الدین صاحب مقام پاکی پوسٹ پیازی بائسی ضلع پورنیہ ہمراہ عزیزہ روشن خاتون بنت مرحوم ڈاکٹر باقر ابن مرحوم اسرائیل سرکار صاحب مقام باسول پوسٹ امور ضلع پورنیہ مطابق ٢١/فروری بروز اتوار کو رشتہ ازدواج سے منسلک ہوگئے،شادی کی باوقار تقریب مرحوم اسرائیل سرکار صاحب کے دروازے پر منعقد کی گئی۔نکاح کے بعد نوعروش کو مبارکباد دینے والوں میں کرامت حسین سلمہ کے بڑے بھائی مبارک حسین،بہنوئی مظفر حسین پاکی،مولانا صادق قاسمی دھرم باڑی نائب صدر جمعیت علماء ضلع پورنیہ،ماسٹر طارق انور،مجتبیٰ فقیر ٹولی،عمران،نعمت رضا وغیرہ قابل ذکر ہیں۔
متعلقہ مضامین
کسانوں کے حقوق کی لڑائی لڑیں اور ستیہ گرہ کا حصہ بنیں: راہل گاندھی
“کسان ادھیکار دیوس” کے فلیٹ فارم سے راہل نے کی ملک کے شہریوں سے اپیل ہماری آواز/ نئی دہلی، 15 جنوری (پریس ریلیز) سابق کانگریس صدر راہل گاندھی نے پارٹی کے ’اسپیک اپ فارکسان ادھیکار‘ مہم سے جڑنے کے لئے لوگوں سے اپیل کرتےہوئے کہا ہے کہ کسان دہلی کی سرحدوں پر اپنے حقوق کے […]
نعت : گر سہارانہ دیں نبی کو
رشحات قلم : محمد آفتاب رضا قمری گر سہارانہ دیں نبی ہم کورسوا کر دے گی زندگی ہم کو کنکری جن کا کلمہ پڑھتی ہےان سے کرنی ہے عاشقی ہم کو ہم گزاریں گے عشق آقا میںرب نے دی ہے جو زندگی ہم کو جن کو کہتے ہیں مصطفی ان پریہ لٹانی ہے زندگی ہم […]
مسلم کونسل آف انڈیا (ایم۔سی۔آئی۔)کی جانب سے ضرورت مند خاندانوں میں راشن کٹ تقسیم
نئی دہلی: 9فروری/ ہماری آواز(محمد طیب رضا)سماجی و فلاحی تنظیم مسلم کونسل آف انڈیا (ایم سی آئی)کی جانب سے ضرورت مند خاندانوں تک راشن کٹ پہنچائی گئی۔اس موقع پر تنظیم کے صدر ایڈوکیٹ رخسار احمد ،نائب صدر ایڈوکیٹ ندیم الزماں ،جنرل سیکریٹری محمد مبارک قاسمی،جوائنٹ سیکریٹری ناظم شیخ اور خازن عبدالواحد وغیرہ موجود رہے۔ایڈوکیٹ رخسار […]
