ممبئی: ۴؍مارچ/ بین الاقوامی شہرت یافتہ اسلامی اسکالر مفتی محمد منظور ضیائی نے احمد آباد کی لڑکی عائشہ کی خودکشی کو افسوسناک قرار دیتے ہوئے کہاکہ خودکشی اسلام میں حرام ہے اور اس کی کسی بھی حالت میں گنجائش نہیں لیکن عائشہ عارف خان یا وہ تمام لڑکیاں جن کو جہیز کےلیے طرح طرح سےستایا جاتا ہے ان کی تکلیف کا بھی معاشرہ کو احساس کرنا ہوگا۔ مفتی ضیائی نے کہاکہ جہیز کی وجہ سے لاکھوں شادی شدہ مسلم بچیاں ناقابل برداشت اذیتوں سے گزر رہی ہیں، کبھی کبھی ان بچیوں کو زندہ جلادینے یا کسی او طریقے سے ماردینے یا خودکشی جیسے کسی انتہائی اقدام کی خبر پورےمعاشرے کو جھنجھوڑ کر رکھ دیتی ہیں جیسا کہ عائشہ کے معاملہ میں پورا مسلم معاشرہ سکتہ میں آگیا ہے۔ مفتی ضیائی نے ملک بھر کے تمام ائمہ مساجد سے اپیل کی ہے کہ وہ خطبہ جمعہ میں جہیز کی لعنت کو اپنا موضوع بنائیں، لوگوں میں اس کے خلاف بیداری پیدا کریں اور ا ن تمام بچیوں کےلیے جنہیں جہیز کےلیے پریشان کیا جارہا ہے ان کی کونسلنگ کریں اس میں مذہبی رہنما نہایت اہم کردار ادا کرسکتے ہیں ۔ انہوں نے علمائے کرام اور ائمہ مساجد سے اپیل کی ہے کہ وہ شادی کی ایسی تقریبات میں شرکت نہ کریں جہاں جہیز کا لین دین ہورہا ہو۔
متعلقہ مضامین
کرکٹ: بہترین بلے بازی کی وجہ سےسڈنی میں کھیلا جارہا تیسرا ٹسٹ میچ ڈرا
سڈنی: سڈنی: ہماری آواز /11 جنوری (پریس ریلیز) رشبھ پنت (97) ، چتیشور پجارا (77)، روی چندرن اشون (ناٹ آوٹ 39) اور ہنوما وہاری (ناٹ آوٹ 23) کی شاندار کاکردگی اور جدوجہد سے ہندوستان نے آسٹریلیا کے خلاف تیسرا کرکٹ ٹسٹ پانچویں اور آخری دن پیر کے روز ڈرا کرالیا آسٹریلیا نے سڈنی میں تیسرے […]
عورتوں کی عزت ان کے پردے میں ہے: صوفی بیت اللہ رضوی کا جشن عید میلادالنبی بموقع شادی خانہ آبادی میں اظہار خیال
سونولی(لہرا بازار) مہراج گنج: 21مارچ، ہماری آواز(نامہ نگار)کل شام بعد نماز عشا انجینئر سبحان اللہ صاحب کے شادی خانہ آبادی کے موقع پر جشن عید میلاد النبی کا انعقاد بحسن و خوبی عمل میں آیا۔ جس کی صدارت و سرپرستی استاذالاساتذہ حضرت علامہ سرور علی قادری(پرنسپل: جامعہ عربیہ اہل سنت مصباح العلوم،خلیل آباد) نے فرمائی […]
الفی قرآن کنزالایمان کی مولانا سید قاسم اشرف کی خدمت میں پیشی
ممبئی: ہماری آواز(غلام مصبفیٰ رضوی) 30جنوری کچھوچھہ مقدسہ کے بزرگ مولانا سید قاسم اشرف اشرفی الجیلانی ممبئی تشریف لائے۔ آپ کی خدمت میں قائد ملت الحاج محمد سعید نوری بانی و سربراہ رضا اکیڈمی کی موجودگی میں الحاج محمد عمران دادانی نے ’’الفی قرآن کنزالایمان‘‘ (مطبوعہ نشانِ اختر ممبئی/نوری مشن مالیگاؤں) پیش کیا۔ اس موقع […]

