نعت رسول

نعت رسول پاک علیہ افضل الصلوات و ازکیٰ التحیات

از: طفیل احمد مصباحی

جلوہ افروز ہے وہ رشکِ قمر آج کی رات
” نور ہی نور ہے تا حدِ نظر آج کی رات "

وصلِ محبوب و محب کی ہے سہانی ساعت
شاد ہیں حور و ملک ، جن و بشر آج کی رات

کس گلِ قدس کی خوشبو ہے چمن زاروں میں
مہکا مہکا سا ہے کیوں راہ گزر آج کی رات

دیکھ کر سرعتِ رفتارِ براقِ آقا
محوِ حیرت ہیں صبا ، برق و شرر آج کی رات

اللہ اللہ رے سلطانِ دو عالم کا مقام
ان کے قدموں میں ہے جبریل کا سر آج کی رات

قدمِ نازِ پیمبر کا اثر کیا کہنا !!!
بن گئی رشکِ زمیں گردِ سفر آج کی رات

پیڑ آداب بجا لائے بصد عجز و نیاز
اور سلامی دے انہیں جھک کے حجر آج رات

اپنی تقدیر پہ نازاں ہوں اے امِ ہانی !!
رشکِ فردوس بنا آپ کا گھر آج کی رات

دیکھ کر سیر ِسماوات یقینا احمد !!!
جل اٹھے وہم و خیالات کے پر آج کی رات

تازہ ترین مضامین اور خبروں کے لیے ہمارا وہاٹس ایپ گروپ جوائن کریں!

آسان ہندی زبان میں اسلامی، اصلاحی، ادبی، فکری اور حالات حاضرہ پر بہترین مضامین سے مزین سہ ماہی میگزین نور حق گھر بیٹھے منگوا کر پڑھیں!

ہماری آواز
ہماری آواز؛ قومی، ملی، سیاسی، سماجی، ادبی، فکری و اصلاحی مضامین کا حسین سنگم ہیں۔ جہاں آپ مختلف موضوعات پر ماہر قلم کاروں کے مضامین و مقالات اور ادبی و شعری تخلیقات پڑھ سکتے ہیں۔ ساتھ ہی اگر آپ اپنا مضمون پبلش کروانا چاہتے ہیں تو بھی بلا تامل ہمیں وہاٹس ایپ 6388037123 یا ای میل hamariaawazurdu@gmail.com کرسکتے ہیں۔ شکریہ
http://Hamariaawazurdu@gmail.com

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے