از قلم: شیخ عسکری رضوی بنارسی 7856932585
جہاں کے بادشاہوں سے نرالا اس کا رتبہ ہے
محمد مصطفی صلّ علیٰ جس کا وظیفہ ہے
بنایا ہے خدا نے مصطفیٰ کو قاسم نعمت
جسے جو کچھ بھی ملتا ہے وہ سب ان کا ہی صدقہ ہے
جہاں کے سارے شہروں میں جسے ہم اعلیٰ کہتے ہیں
یقیناً وہ شہر شہر شہنشاہ مدینہ ہے
بسی ہو قلب میں جس کے محبت شاہ بطحا کی
وہی جائے گا جنت میں مرا دعویٰ ہے دعویٰ ہے
بھلا بہکائے گا کیسے یہ نجدی، جب مرا رہبر
بریلی کے رضا کا لاڈلا تاج الشریعہ ہے
یہی اعلان کرتا ہے ہمیشہ عسکریؔ رضوی
زمین ہند کا راجہ مرا خواجہ ہے خواجہ ہے