نتیجۂ فکر: محمد جیش خان نوری امجدی، مہراج گنج یوپی
سرکار دوجہاں مرے دل کی دوا کریں
رنج و الم کے قید سے مجھکو رہا کریں
بھاگے گیں دور مشکلیں ایسا کیا کریں
بس اپنے در پہ غوث و رضا لکھ دیا کریں
پڑھ کر درود پاک زباں کو دھلا کریں
مختار کائنات کا جب تذکرہ کریں
پہلے تخیلات کو اچھا کیا کریں
پھر نعت شاہ طیبہ کو دل سے لکھا کریں
ذکر خدا و ذکر پیمبر کے ساتھ ساتھ
اصحابی کالنجوم کا بھی تذکرہ کریں
ہے جن کی آرزو ملے جنت رسول کی
نقش قدم پہ شاہ امم کے چلا کریں
ہم کو عطا ہو صدقہء حسان یا خدا
تاکہ رسول پاک کی نعتیں پڑھا کریں
نوری کی التجا ہے شہ دوجہان سے
در پر بلا کے مجھ کو بھی صدقہ عطا کریں