باڑمیر/راجستھان: 21 مارچ، ہماری آواز(پریس ریلیز) حسبِ سابق امسال علاقۂ تھار کی مرکزی درسگاہ دارالعلوم انوارِ مصطفیٰ سہلاؤشریف،باڑمیر (راجستھان) کے زیر نگرانی چل رہے سبھی اداروں،مدارس ومکاتب(تعلیمی شاخوں)کے مدرّسین نیز جملہ فارغینِ انوارمصطفیٰ کی سالانہ مجلسِ مشاورت آج صبح ۹ بجے سے ۱۲ بجے کے درمیان نورالعلماء شیخ طریقت حضرت علّامہ الحاج سیّدنوراللّٰہ شاہ بخاری مدّظلّہ العالی کی سرپرستی میں انعقادپزیر ہوگی،واضح ہو کہ دارالعلوم انوارمصطفیٰ سہلاؤشریف اپنے زیر نگرانی علاقۂ تھار میں تقریباً ۸۵ تعلیمی شاخیں چلارہاہے، ان شاخوں کی ہر سال شعبان میں ایک سالانہ میٹنگ منعقد ہوتی ہے جس میں شاخہائے ادارہ کے سبھی مدرسین نیزدارالعلوم کے سبھی ابنائے قدیم وجدید کی شرکت ہوتی ہے،اس مجلس مشاورت میں شاخوں کے مدرسین اور فارغین انوارمصطفیٰ اپنی شکایات وغیرہ اور دارالعلوم وشاخہائے دارالعلوم کی تعمیر وترقی نیز فروغ علم وادب کے حوالے سے کھل کر اپنی باتیں رکھتے ہیں،مدرسین کی جائزاور مناسب شکایتوں کے ازالہ کی ہر ممکن کوشش کی جاتی ہے،اور دارالعلوم کی طرف سے ہدایات بھی جاری کی جاتی ہیں-
متعلقہ مضامین
جامعہ اشرفیہ مصباح العلوم: فکری بیداری اور اصولی موقف کا علمبردار
جامعہ اشرفیہ مصباح العلوم میں گزشتہ روز دو طلباء کے خلاف جو کارروائی عمل میں لائی گئی، وہ اس ادارے کی نظریاتی استقامت، دینی اصول پسندی، اور عقائد اہلسنت کے تحفظ کے جذبے کی عکاسی کرتی ہے۔ ان دونوں طلباء نے امام اہل سنت امام احمد رضا خان قادری قدس سرہٗ کے نظریات اور فتاویٰ […]
تعلیم کے بغیر قوم و ملت کی تعمیر و ترقی ناممکن: مولانا قمر انیس قاسمی
مدرسہ عربیہ اسلامیہ، جہاں آباد،( میں ہفتہ برائے ترغیب تعلیم و تحفظ اردو) کے تحت منعقد مشاورتی مجلس میں وفد امارت شرعیہ کا اظہار خیال جہاں آباد: 7 فروری/ ہماری آواز(پریس ریلیز) ہفتہ برائے ترغیب تعلیم و تحفظ اردو کے تحت امار ت شرعیہ کی ریاست گیر تعلیمی تحریک کے چرچے چہار جانب گونج رہے […]
محرِّر کے لیے رہنما اصول
✍️ابو المتبسّم ایاز احمد عطاری 03128065131 انگریزی کا ایک مشھور جملہ ہے کہ ” لکھنا ایک مسلسل تخلیق کا عمل ہے “۔ جی ہاں بالکل ایسا ہی ہےکہ کبھی بھی آپ نے کسی تحریر لکھنے والے کو یک دم مشھور ہوتا نہیں دیکھا ہوگا۔ اس سفر میں ” محرّر ” کو بڑی محنت کرنی پڑتی […]

