مانکپور،کنڈہ/پرتاپ گڑھ: 29 مارچ، (ضیاءالمصطفیٰ ثقافی) مانکپور وکنڈہ و اطراف میں عقیدت واحترام کے ساتھ کورونا گائیڈ لائن پر عمل پیرا ہوکر شب برات منائ گئ، لوگوں نے بزروگوں کے آستانہ پر حاضری دیکر اور پوری رات عبادتوں وریاضت میں گزار دی یے نیز کورونا سے نجات اور ملک میں امن وامان کی دعا مانگی ہے، مساجد ومدارس کے ساتھ دیگر عبادگاہیں بھی سر سبزوشاداب رہا ہے، نعت ومنقبت کے اشعار بھی پیش کئے گئے ہیں، جن میں خاص طور پر سید حیدر علی علی گڑھ اور منظر الہ آبادی نے بارگاہ رسالت میں خراج وعقیدت پیش کیا ،لوگون نے اپنے اپنے گھروں میں چراغاں کیا اور خصوصی پکوان تیار کئے نیز نفل نماز اور قضائے عمری بھی پڑھی اور لوگوں نے جگہ جگہ مساجد اور مدارس اور مزارات پر کثرت سے قرآن پاک کی تلاوت کیا اور اپنے گناہوں کی اللہ رب العزت سے مغفرت طلب کی خاص طور پر ملک کے موجودہ صورت حال سے نکلنے اور کورونا وبا سے تحفظ ونجات کے لئے دعا مانگی گئیں، اپنی سابقہ روایات کے مطابق لوگوں نے قبرستان جاکر چراغاں کرنے کے ساتھ اپنے اباواجداد کی قبروں کی زیارت اور فاتحہ خوانی نیز اولیا کاملین کی مزارات پر پہونچ کر ملک وملت کی سالمیت کی دعا کی، اس دوران مساجد ومزارات کے ساتھ ساتھ لوگوں نے اپنے اپنے گھروں کو برقی قمقموں اور شمع روشن کئے، اجتماعی طور پر مفتی شاہ نواز عالم ازہری نے ملک میں امن وامان اور محبت وبھائی چارگی کی دعا کی۔
متعلقہ مضامین
یمن میں ہوائی اڈہ پر حملہ؛ 25 افراد ہلاک، 100 زخمی
عدن: ہماری آواز/ 31 دسمبر (اسپوتنک) یمن کے عدن ہوائی اڈے پر حملے میں ہلاکتوں کی تعداد 25 ہوگئی ہے جبکہ تقریباََ 100 افراد زخمی ہوگئے ہیں یمن کے وزیر صحت قاسم نے جمعرات کو یہ اطلاع دی ہے عدن ہوائی اڈے پر بدھ کے روز نئی سرکارکے وزرا کے پہنچنے کے دوران یہ حملہ […]
براؤں شریف: عرس مظہر شعیب الاولیاء کا آنکھوں دیکھا حال
براؤں شریف/سدھارتھ نگرتقاریب عرس کی ابتداء 18/ رجب المرجب سن 1442ھ مطابق 03/ مارچ 2021ع بروز بدھ بعد نمازفجر قرآن خوانی سے شروع ہوئی اور آ نے والی شب میں محفل میلاد النبی صلی اللّٰہ علیہ وسلم پہ اس کا اختتام ہوا۔خانقاہی روایات کے مطابق صاحب سجادہ نبیرۂ مظہر شعیب الاولیاء شہزادہ مختارالاولیإ پیر طریقت […]
مولانا قاری محمد یوسف عزیزی کے والد گرامی الحاج عبدالمجید مرحوم نم آنکھوں کے ساتھ سپرد خاک
بلرام پور: ہماری آواز (نامہ نگار) 14 فروریملک کے نامور قاری اور منتظم مولاناقاری محمد یوسف عزیزی بانی وناظم اعلیٰ جامعتہ القراء مؤسس و سربراہ اور آل انڈیا قرا کونسل جمیعیۃقراء الھند وصدر مسلم پرسنل لا بورڈ آف انڈیا کے والد محترم الحاج عبدالمجیدمرحوم نم آنکھوں کے ساتھ سپرد خاک ہوگئے۔موصوف کے انتقال کی خبر […]



