متفرقات

سلام: رسول اعظم نبی رحمت درود تم پر سلام تم پر

نتیجۂ فکر: خبیب القادری مدناپوری، بریلی شریف

رسول اعظم نبی رحمت درود تم پر سلام تم پر
شفیع مطلق شفیق امت درود تم پر سلام تم پر

تمہارے آنے سے میرے آقا جہاں میں تابندگی ہوئی ہے
مٹے ہیں واللہ کفر وظلمت درود تم پر سلام تم پر

حضور سجدے میں جاکے بولے محبتوں کے بھی راز کھولے
الہی میری دے بخش امت درود تم پر سلام تم پر

پلٹ کے سورج دکھادیا ہے حجرکو کلمہ پڑھا دیا ہے
خدانے تمکو یہ دی ہے قدرت درود تم پر سلام تم پر

بنایا جس نے ہے تم کو مالک ہے سارے جگ کا وہی تو خالق
اسی نے تم کو عطا کی جنت درود تم پر سلام تم پر

جہاں میں کتنے رسول آئے سبھی سے اعلیٰ حضورتم ہو
تمہارا سب پہ ہے دست شفقت درود تم پر سلام تم پر

جو کام کوئی نہ کر سکا ہے وہ تم نے کر کے دکھا دیا ہے
عطا کی رب نے تمہیں صدارت درود تم پر سلام تم پر

ہو سارے عالم میں سب سے برتر ہوا نہ کوئی تم سے بڑکر
خدا نے خود ہی بیاں کی عظمت درود تم پر سلام تم پر

جو سارے بندوں میں سب سے بدتر ہے نام اس کا خبیب رضوی
کرو تم اس پر نگاہ رحمت درود تم پر سلام تم پر

تازہ ترین مضامین اور خبروں کے لیے ہمارا وہاٹس ایپ گروپ جوائن کریں!

آسان ہندی زبان میں اسلامی، اصلاحی، ادبی، فکری اور حالات حاضرہ پر بہترین مضامین سے مزین سہ ماہی میگزین نور حق گھر بیٹھے منگوا کر پڑھیں!

ہماری آواز
ہماری آواز؛ قومی، ملی، سیاسی، سماجی، ادبی، فکری و اصلاحی مضامین کا حسین سنگم ہیں۔ جہاں آپ مختلف موضوعات پر ماہر قلم کاروں کے مضامین و مقالات اور ادبی و شعری تخلیقات پڑھ سکتے ہیں۔ ساتھ ہی اگر آپ اپنا مضمون پبلش کروانا چاہتے ہیں تو بھی بلا تامل ہمیں وہاٹس ایپ 6388037123 یا ای میل hamariaawazurdu@gmail.com کرسکتے ہیں۔ شکریہ
http://Hamariaawazurdu@gmail.com

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے