مالیگاؤں:6اپریل، ہماری آواز(پریس ریلیز) نرسنگھانند سرسوتی نے رسول اللہ صلی اللہ تعالیٰ علیہ والہ وسلم کی بے ادبی پر مشتمل اپنے گستاخانہ بیان سے مسلمانوں کے جذبات کو مجروح کیا ہے- ہم سب کچھ برداشت کر سکتے ہیں لیکن رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی توہین ہرگز گوارا نہیں کر سکتے- اس طرح کا بیان 6 اپریل 2021ء بروز منگل شام میں سٹی پولیس اسٹیشن مالیگاؤں میں ناموسِ رسالت صلی اللہ تعالیٰ علیہ والہ وسلم کے عنوان پر نرسنگھانند سرسوتی کے گستاخانہ ریمارک کے خلاف ڈی وائے ایس پی لتا ڈونڈے کو سنی تنظیموں کی جانب سے تحریری عریضہ دیتے ہوئے الحاج یوسف الیاس نے جاری کیا- یہاں میڈیا نمائندگان سے گفتگو میں غلام مصطفیٰ رضوی نے کہا کہ پیغمبر امن و محبت پیارے آقا صلی اللہ علیہ وسلم کی توہین کر کے نرسنگھانند سرسوتی نے متشدد فکر کا اظہار کیا- ایسی حرکت غیر انسانی بھی ہے اور دہشت گردانہ بھی؛ ہمارا مطالبہ ہے کہ قانون کی سخت دفعات عائد کر کے گستاخ پر فی الفور کارروائی کی جائے- اگر حکومت نے اس حساس معاملہ میں ملک دشمن نرسنگھانند پر کارروائی نہیں کی تو عاشقانِ رسول سخت ترین قانونی قدم اقدام پر مجبور ہوں گے؛ ایسے امن دشمن و ملک دشمن گستاخ کا وجود ملک کی سلامتی کیلئے سنگین خطرہ ہے؛ عمران رضوی اور رئیس احمد رضوی نے کہا کہ ہمارے دل زخمی ہیں کہ گستاخ آزاد ہے؛ اس کی پشت پناہی فرقہ پرست طاقتیں کر رہی ہیں- جس کے سبب گستاخانہ حرکتیں مسلسل کی جا رہی ہیں- یہاں ڈی وائے ایس پی لتا ڈونڈے صاحبہ نے کہا کہ ہم آپ کے مطالبات آگے فارورڈ کریں گے اور کارروائی کے سلسلے میں اپنی طرف سے ضروری اقدام بھی کریں گے- اس طرح کے تیقن کے بعد وفد رخصت ہوا- اس موقع پر سنی جمعیۃ العلماء و سنی کونسل کے الحاج یوسف الیاس، غلامان عسجد رضا فاؤنڈیشن کے محمد عمران رضوی، نوری مشن کے غلام مصطفیٰ رضوی، فرید رضوی، یاسین رضا، سعد رضوی، غریب نواز اکیڈمی کے رئیس احمد رضوی، درگاہ معصوم شاہ کے نورالعین صابری، اکبر اشرفی، حافظ اسماعیل یارعلوی نیز زماں رضوی، نعیم رضوی وغیرہ موجود تھے- ایسی رپورٹ غلامان عسجد رضا فاؤنڈیشن مالیگاؤں نے ارسال کی-
متعلقہ مضامین
صدقۂ فطر 60 روپیے فی کس: ضلع ادارہ شریعہ رام گڑھ(جھارکھنڈ)
رام گڑھ: 15 اپریل، ہماری آواز(پریس ریلیز) 2/ رمضان المبارک 1442ھ مطابق 15/ اپریل 2021ء بروز جمعرات بوقت 2 بجے ضلع ادارہ شریعہ رام گڑھ میں ایک اہم نشست ہوئی، جس کی صدارت حضرت مولانا الحاج محمد حبیب عالم رضوی صاحب صدر ضلع ادارہ شریعہ رام گڑھ نے فرمائی۔ جس میں ضلع رام گڑھ کے […]
منقبت: رتبہ ہے اعلیٰ غوث کا
شاہِ بطحاکی عنایت سے ہے سایہ غوث کاگرمیٔ محشر میں بھی ہوگا سہارا غوث کا کیوں نظر آئیں نہ جلوے حسن ِعالم تاب کےنورِ احمد سے منور ہے سراپا غوث کا جیسے افضل ہیں رسولوں میں حبیبِ کبریااولیا میں ویسے ہی رتبہ ہے اعلیٰ غوث کا یہ بلندی یہ سعادت یہ وِلایت کا مقامشیر خواری […]
جیل بھرو آندولن کو کامیاب کیسے کریں۔۔۔؟
جیل بھرو آندولن جیسے پروگرام کامیاب تبھی ہو سکتے ہیں جب بڑی تعداد میں ہر شہر میں گرفتاریاں دی جائیں، یہ کام ہر مسلمان کا ہے، ہم نے اپنے حصے کا کام کر دیا ہے اب آپ کو کرنا ہے، ہم لوگ ان شاء اللہ 21 رمضان المبارک 04 مئ کو دہلی میں گرفتاری پیش […]




