سیرت و شخصیات

استاذالاساتذہ شیر رضویت مناظر اہل سنت علامہ الحاج عبد المصطفی صاحب قبلہ حشمتی قادری رضوی برکاتی کی دینی و علمی خدمات کو

________________ ھدیۂ تبریک____________________

تحریر : اسلام الدین احمد انجم فیضی

اس دھرتی پہ بیشمار ہستیوں نے جنم لیااوراپنے اپنے کارناموں سے اورانقلابی سوچ سے دنیا کے سامنے اپنے آپ کو متعارف کرایا اور اس دنیائے رنگ و بو میں اپنےآپ کومنوانے کی بھرپورکوشش کی اور منوایا بھی مگر کچھ کے کارنامے زمین بوس ہوگئے کوئی ان کا نام لینے والا نہیں کئی انقلابی ہستیاں ایسی بھی ہیں کہ جن کے کارنامے ہمیشہ کیلئے زندہ و تابندہ رہتے ہیں جس سے آنے والی نسلوں اور صدیوں کو ایک نئی سوچ اور نیا دھارا ملتا ہے لوگ نسل در نسل انکے انقلابی مشن کو اپنے لئے مشعل راہ بناتے ہیں انہیں چمکدار ہستیوں میں ہمارے علاقے کی ایک نمایاں ہستی ستاروں سے زیادہ روشن و تابناک جو علم وفضل کا بحر بیکراں،صداقت و دیانت کا نایاب خزانہ،شریعت وطریقت کا بحر ذخار،فصاحت وبلاغت کانیرتاباں،محافظ مسلک اعلی حضرت، شیدائے حضور مفتئ اعظم ہندعلیہ الرحمہ، عطائے حضور شیر بیشہ سنت۔ کرامت حضورتاج الشریعہ مفکر ملت حضرت علامہ مولانا الحاج عبدالمصطفی صاحب قبلہ حشمتی بانی دارالعلوم مخدومیہ وکلیة البنات گلشن فاطمة ردولی شریف ضلع بارہ بنکی کے نام سےجاناجاتا ہے علامہ حشمتی صاحب قبلہ جہاں ایک بردبار شخصیت کے حامل ہیں وہیں پر علم و فضل کے کوہ ہمالہ اور فولادی جگر رکھنے والے مرد قلندر،مایہ ناز عالم دین،لاجواب مدرس و منطقی وفلسفی،مفکر ومدبر،بے مثال خطیب،جامع معقولات ومنقولات صاحب الفضیلت ماہر درسیات و نفسیات نباض قوم و ملت،ماہرعلم وفن،ناشر مسلک اعلی حضرت ہیں اللہ رب العزت کا بے پناہ احسان اور رسول محترم صلی اللہ علیہ وسلم کا بے انتہا فضل وکرم ہے کہ دارلعلوم مخدومیہ ۔وکلیة البنات گلشن فاطمة ردولی شریف کوحضرت علامہ موصوف کی شکل میں ایک ایسی شخصیت میسر ہےجس کے اندر ہر طرح کی لیاقت و صلاحیت موجود ہے علامہ عبدالمصطفی صاحب قبلہ حشمتی۔۔۔ صاحب اوصاف جمیلہ اور اخلاق حسنہ کے پیکر جمیل ہیں آپ علمی حلقوں میں بہت مقبول و محبوب ہیں ،آپ اپنے مدبرانہ خدمات اور نظم و ضبط کی ایک نادر المثال شخصیت کے حامل ہیں جس کا ثبوت ہندوستان اور بیرون ہند آپ کے ادارے سےفارغ شدہ شاگردوں کی موجودگی ہے ۔۔ملک کے معزز علمائے کرام کی نظر میں آپ ایک اعلی مقام و مرتبہ رکھتے ہیں آپ دارالعلوم مخدومیہ اورکلیة البنات گلشن فاطمة کی جو خدمات انجام دے رہے ہیں وہ رہتی دنیا ہمیشہ یاد رکھے گی اس گلشن علمی کی جس طرح سے آپ نے آبیاری کی ہے اور کررہے ہیں وہ آج عوام و خواص کی نظر سے پوشیدہ نہیں ہے اپنے تو اپنے ناقدین وحاسدین بھی آپ کی علمی و تنظیمی صلاحیت کے گرویدہ تھے اورآج بھی ہیں علامہ حشمتی صاحب قبلہ ایک سادگی پسند انسان ہیں نازونخرہ آپکو بالکل پسند نہیں خطابت کی دنیا کے دلکش ودلربا خطیب،درس و تدریس میں عبور رکھنے والی عظیم المرتبت شخصیت کے حامل ہیں،علامہ عبد المصطفی صاحب قبلہ حشمتی ایسی تاریخ ساز شخصیت کے حامل ہیں جو صرف خود ہی نہیں مہکتے ہیں بلکہ دوسروں کو اپنے حسن کلامی واخلاق کریمانہ سے مہکاتے رہتے ہیں ۔ وہ علم دین مصطفے صلی اللہ علیہ وسلم کے ایک پھلدار درخت ہیں جس کی ساری ٹہنیاں لوگوں اورطالبان علوم نبویہ کوفیضیاب کرتی ہیں علامہ حشمتی صاحب قبلہ نے دین وسنیت کی تبلیغ و اشاعت کو حاصل زندگی سمجھا جس کیلئے انہوں نے ردولی شریف میں طلبہ وطالبات کے لٸے جامعہ قاٸم فرمایا ان کی ہمت وعزم اور ان کی جرآت و بیباکی کوجتنا سلام پیش کیا جائے وہ کم ہے انہوں نے مسکراتے ہوئے ہر حوادثات زمانہ کاڈٹ کر مقابلہ کیا جس کی مثال میری نظر میں دور دور تک نہیں ملتی
علامہ حشمتی صاحب قبلہ اپنے پیرو مرشد حضور شیر بیشہ سنت کا فیضان اپنے ساتھ لیکر چل رہے ہیں حقیقت میں ان کے اوپر حضور غوث اعظم کا فیضان ساون بھادوں کیطرح ہمیشہ برس رہا ہے
حقیقت میں آپ کو قدرت نے ہر طرح کی لیاقت و صلاحیت سے مالا مال کیا ہے
دعا یہی ہے پروردگارعالم
آپ کو صحت وسلامتی کے ساتھ خدمت دین متین کی
مزید توفیق عطافرماٸے
آمین یارب العلمین
مسلک اعلی حضرت زندہ باد

تازہ ترین مضامین اور خبروں کے لیے ہمارا وہاٹس ایپ گروپ جوائن کریں!

ہماری آواز
ہماری آواز؛ قومی، ملی، سیاسی، سماجی، ادبی، فکری و اصلاحی مضامین کا حسین سنگم ہیں۔ جہاں آپ مختلف موضوعات پر ماہر قلم کاروں کے مضامین و مقالات اور ادبی و شعری تخلیقات پڑھ سکتے ہیں۔ ساتھ ہی اگر آپ اپنا مضمون پبلش کروانا چاہتے ہیں تو بھی بلا تامل ہمیں وہاٹس ایپ 6388037123 یا ای میل hamariaawazurdu@gmail.com کرسکتے ہیں۔ شکریہ
http://Hamariaawazurdu@gmail.com

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے