رشحات قلم : محمد عامر امجدی
محفل مصطفیﷺ جو سجاتے ہیں
جنت میں گھر اپنا وہ بناتے ہیں
بس مدینہ وہ ہی جاتے ہیں
جن کو سرکار ہی بلاتے ہیں
نعت سرور ہم گنگناتے ہیں
شہر طیبہ کو جب ہم جاتے ہیں
میرے آنسو تو رک نہیں پاتے
جب مدینہ سے ہم تو آتے ہیں
یاد آتی ہے جب مدینے کی
محفل مصطفی سجاتے ہیں
سنت حسان جو ادا کرتے
اپنی جنت کو وہ سجاتے ہیں
سر اپنا جھکاتا ہے امجدی
ہم جو نعت نبی سناتے ہیں