رشحات خامہ : محمد عامر امجدی
میرے آقا جنہیں بلاتےہیں
بس مدینہ وہی تو جاتے ہیں
محفل مصطفی جو سجاتے ہیں
باغ جنت میں گھر بناتے ہیں
ہر گھڑی رحمت برستی ہے ان پر
نعت آقا کا جو سناتے ہیں
سب کے سب گناہ دھل جاتے
نعت ان کا جب گنگناتے ہیں
جب بھی شہرے نبی کو جاتے ہیں
خاک طیبہ اٹھا کے لاتے ہیں
کرکے مدحت ان کی اے امجدی
سرور دو جہاں کو مناتے ہیں