تحریر : محمد اشرف رضا قادری رضوی اسماعیلی
قرآن وحدیث کے مطالعہ سے معلوم ہوا کہ "بیٹی رب کائنات کی طرف سے والدین کے لئے ذریعہ ءرحمت ہے لیکن کچھ بیہودہ قسم لوگ زحمت سمجھ کر ہمیشہ پریشان رہتے ہیں اور جس کے پاس دوچند بیٹیاں ہوتی ہیں وہ اس کا رونا روتے رہتے ہیں،…….. یاد رکھو کہ یہ اللہ تعالیٰ کی عظیم عطا ومہربانی جس کے گلشن حیات میں بیٹیاں تولد ہوتی ہیں جن کے گھروں میں بیٹیاں ہوتی ہیں وہ بڑے خوش نصیب ہوتے ہیں اللہ رب العزت نے بیٹی کی شکل میں رحمت عطافرمائی ہے
اب اس کی قدر کرنا آپ کی ذمہ داری ہے آۓ دن کسی نہ کسی جگہ سے خبر ملتی ہے کی ایک مسلمان کی بیٹی نے کسی غیر مسلم کے ساتھ شادی کر لی آخر ایسا کیوں ہو رہا ہے یہ اس کی خاص وجہ یہی ہے کہ ان کی تربیت صحیح طریقے سے نہیں ہوئی انہیں دینی تعلیم سے محروم رکھا گیا ہے اور ایسا تعلیم دی گئی جو
کار آمد نہیں،……….. جب انہیں بچپن سے ہی ناچ گانے تماشے وغیرہ سے دور نہیں رکھا جاۓ گا تو وہ وہی کریں گی جو انہوں نے بچپن میں سیکھا ہے نہ کہ وہ پردے کو پسند کریں گی اس لیئے میں سارے مسلمان بھائیو، سے ہاتھ جوڑ کر گزارش کرتا ہوں کہ اپنی بچیوں کو دینی تعلیم سے آراستہ کریں،
ناچ گانے اور موبائل سے دور رکھیں اپنی بچیوں کو سیدا طیبہ طاہرہ عابدہ زاہدہ شہزادی ءرسول سیدہ فاطمہ زہرا رضی اللہ عنہا کی سیرت سنائیں اور بتائیں کہ حضور ﷺ کی بیٹی حضرت فاطمہ زہرا نے اپنی زندگی کس طرح گزاری ہے میرے عزیزو! جب بھی یہ بات سنتا ہوں کی کسی مسلمان کی بیٹی نے غیر مسلم کے ساتھ شادی کرلیں ہے اور بھاگ گئی ہے تو سینے میں ایک ایسا درد اٹھتا ہے جو ناقابل برداشت ہوتا ہے اس لئے میرے عزیزو وقت پر اپنی بیٹوں کا نکاح ضرور کردیں اور نکاح ! نکاح کی طرح کریں نہ کی فضول خرچی کرکے یاد رہے فضول خرچی کرنے والے شیطان کے بھائی ہیں فضول خرچی کرنے والوں کو اللہ پسند نہیں فرماتا اس لیے نکاح کو آسان بنائیں اور کوشش یہ کریں کی نکاح مسجد میں ہو اور جہیز مانگنے والوں کے یہاں شادی بلکل نہ کریں جہیز مانگنا بند کردیں تاکہ ہماری جو غریب بچیاں ہیں ان کا بھی گھر بس جاۓ جب نکاح کرنا سنت ہے تو اسی طریقے سے کریں نہ کہ خرافات کریں تمام علماء اہلسنت سنی رضوی حنفی بریلوی سے تحریک فیضان اعلیٰحضرت کی جانب سے اپیل ہے کہ کوئی ایسا نکاح نہ پڑھائیں جس میں جہیز طلب کیا گیا ہو یا ناچ گانا وغیرہ ہو بلکل ایسا نکاح نہ پڑھائیں تاکہ ہمارے معاشرے میں کچھ سدھار پیدا ہو اور وہابیوں دیوبندیوں اور رافضیوں وغیرہ وغیرہ کو انگلی اٹھنے کا موقع ہی نہ ملے
اللہ تعالیٰ ہم سب کو صحیح معنوں میں حضور رحمت عالم ﷺ کے فرمان پر عمل کرنے کی توفیق عطاء فرمائے اور ہم سب کو مسلک اعلیٰحضرت پر صحیح طریقے سے قائم رہنے کی توفیق بخشے آمین ثم آمین