شعر و شاعری

ہے اندھیرا بہت روشنی چاہیے ۔

رشحات قلم : ذکی طارق بارہ بنکوی

جو تھی تجھ کو مجھے دے گئی چاہئے
پھر وہی رات نعمت بھری چاہئے

اس کے چہرے کی تابندگی چاہئے
ہے اندھیرا بہت روشنی چاہئے

جان تو اپنی مخمور آنکھیں دکھا
مجھ کو صہبا شکن مے کشی چاہئے

تیری چاہت نے بے حوصلہ کر دیا
مجھ کو پھر سے تری سرکشی چاہئے

آ، اے جانِ غزل میرے نزدیک
آکے مجھے موسمِ شاعری چاہئے

مانتا ہوں بہت ہی خفا ہو مگر
اتنی تو بات سن لینی ہی چاہئے

کےہے کس میں ہماری بھلائی چھپی
دوستی یا ہمیں دشمنی چاہئے

ساری سوچوں نے بس اک نتیجہ دیا
ہم کو کر لینی پھر دوستی چاہئے

کیونکہ ہم بھی نہیں چاہتے موت یار
اور تم کو بھی تو زندگی چاہئے

تازہ ترین مضامین اور خبروں کے لیے ہمارا وہاٹس ایپ گروپ جوائن کریں!

ہماری آواز
ہماری آواز؛ قومی، ملی، سیاسی، سماجی، ادبی، فکری و اصلاحی مضامین کا حسین سنگم ہیں۔ جہاں آپ مختلف موضوعات پر ماہر قلم کاروں کے مضامین و مقالات اور ادبی و شعری تخلیقات پڑھ سکتے ہیں۔ ساتھ ہی اگر آپ اپنا مضمون پبلش کروانا چاہتے ہیں تو بھی بلا تامل ہمیں وہاٹس ایپ 6388037123 یا ای میل hamariaawazurdu@gmail.com کرسکتے ہیں۔ شکریہ
http://Hamariaawazurdu@gmail.com

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے