ازقلم : سید اولاد رسول قدسی مصباحی
نور باطن کی پہچان بابا فرید
زہد و تقوی کی ہیں شان بابا فرید
خواجہ کاکی نے ایسا سنوارا انہیں
بن گۓ چشت کی جان بابا فرید
ان سے ملتا ہے عرفانِ راہِ سلوک
اہل دل کے ہیں ارمان بابا فرید
روز بٹتا ہے در پر سرور و سکوں
غمزدوں کے نگہبان بابا فرید
کہ رہی ہے کرامات کی روشنی
رب کی قدرت کے برھان بابا فرید
معتبر قول ہے صابرِ پاک کا
مہرِ عرفانِ رحمان بابا فرید
خلق سے ان کے گردن کٹی کفر کی
ناشرِ دین و ایمان بابا فرید
منکروں کو بھی قدسی یہ کہنا پڑا
عشق حق تم پہ قربان بابا فرید