کان پور: ہماری آواز(پریس نوٹ)
شہرکانپورکامشہور و معروف دینی و عصری تعلیمی ادارہ دارالعلوم ضیائے مصطفی فہیم آبادکالونی میں”سعید ملت” حضرت علامہ الحاج قاری سید ابو سعید صاحب برکاتی شیخ الحدیث و پرنسپل ادارہ ہذا کی صدارت و قیادت میں جشنِ یوم آزادئی ہند کا انعقاد ہوا.
جس میں مجاہدین آزادئ ہند کی قربانیوں کو یاد کر کے خراج تحسین پیش کیا گیا اور امن و آشتی، ملکی ترقی و خوشحالی،استحکام و مضبوطی اور جمہوریت کی بقاء و سلامتی کے لیے دعائیہ کلمات پر پروگرام کا اختتام ہوا.
اس موقعےپر علامہ الحاج قاری سید ابوسعید صاحب قبلہ برکاتی،صدر الحاج شاکرعلی برکاتی،منیجر حاجی مظہرالحق،محمد ابرار،مولانا فضل کریم فریدی،مولانا عبداللطيف اشرفی، مولانا مظہر حسین نوری مصباحی،مولانا تیسیرالدین قادری، مولاناابوظفر اشرفی، مولانا خیرالدین مصباحی،قاری اسرار چشتی، مولانا یعقوب رحمانی،راقم السطور محمد خیبر عالم نوری مفتی محمد اجمل حسین نوری مصباحی مولانا تنویر احمد رضوی حافظ شفیع العالم ماسٹر محمد شاداب خان وارثی یاسرعلی محمد شمیم وجملہ اراکین و منتظمین،مدرسین کرام اور دیگر لوگ شریک جشن رہے اور سبھوں نےملک کے حق میں نیک خواہشات کا اظہار کیا۔
(رپورٹ)
محمد خیبر عالم نوری عفی عنہ 9936430875