شعیب رضا

12 نومبر ممبئی بند کو علماے کرام وائمہ مساجد کے بعد رضا اکیڈمی کو حاصل ہوئی ڈاکٹروں کی حمایت

ممبئی: 6نومبر، ہماری آواز(ظفرالدین رضوی)

تری پورہ کے حالیہ فساد میں پیغمبر اسلام صلی اللہ علیہ وسلم کی شان میں وی ایچ پی کی ریلی میں سرعام گستاخی ,مساجد کے انہدام ,عورتوں کی بے عزتی اور قرآن مقدس کی بے حرمتی کے خلاف رضا اکیڈمی کے سربراہ الحاج محمد سعید نوری نے رضا کارانہ طور پر ممبئی بند کا نعرہ دیاہے یہ آواز اب بڑی تیزی کے ساتھ ملک کے گوشے گوشے تک پہونچ رہی ہے بھارت کے امن پسند لوگ اور عاشقان رسول صلی اللہ علیہ وسلم ہندوستان میں امن ویکجہتی محبت وبھائی چارہ کے فروغ کیلیے اور ملک میں فرقہ وارانہ فسادات روکنے کیلیے اور ملک میں انارکی کے خلاف ہر ہر شہر اور صوبہ سے تری پورہ کے منصوبہ بند فساد کے لیے رضااکیڈمی کے ,12, نومبر جمعہ کو بند کی زبردست حمایت حاصل ہورہی ہے ملک کے گوشے گوشے سے رضااکیڈمی کے اس اقدام کی سراہنا بھی ہورہی ہے جہاں علماء،ائمہ اور دیگر تنظیموں نے اس بند کی حمایت وتائید کی ہے وہیں پر ڈاکٹروں نے بھی رضااکیڈمی کے اس فیصلے پر اپنی رضامندی کا اظہار کرتے ہوئے بھرپور طریقے سے 12 نومبر جمعہ کو اپنا تائیدی لیٹر دیا اور الحاج محمد سعید نوری صاحب کے حوصلے کو سلام پیش کیا گویا کہ ہر وہ شخص فرقہ وارانہ فسادات کے خلاف ہے جس کے دل میں امن بھائی چارہ پیار و محبت یکجہتی کی روشنی پائی جاتی ہے۔واضح رہے کہ تری پورہ کے فرقہ وارانہ فساد سے ملک کا ہر امن پسند شہری دکھی ہے۔ایسے ماحول میں ڈاکٹروں کی ٹیم کا آگے آنا ملک عزیز کیلئے ایک خوش آئند اقدام ہے ظاہر سی بات ہے کہ ڈاکٹر اپنے پاس آنے والے مریض سے یہ نہیں پوچھتا کہ تم ہندو یا مسلم سکھ ہو یا عیسائی ڈاکٹر کی نظر میں مریض یقینا مریض ہی ہوتا ہے وہ ایک ہی نظر سے ہر مریض کا علاج کرتا ہے ایسے میں ڈاکٹروں کی تائید و حمایت ملک کی گنگا جمنی تہذیب کیلئے بہت ہی کارآمد ثابت ہوگی۔ڈاکٹر طاہر خان،ڈاکٹر فیض الرحمن ڈاکٹر معین ھولی ڈاکٹر ھارون انصاری ڈاکٹر عبد القیوم قریشی ڈاکٹر جلال الدین فاروقی ڈاکٹر ابرار ادریسی ڈاکٹر بدرالحسن کے علاوہ اور بھی ڈاکٹروں نے اپنی اپنی تایید کا اعلان کیا ہے ہم رضااکیڈمی کے جملہ اراکین کی طرف سے ان سبھی عاشقان رسول صلی اللہ علیہ وسلم کے شکر گزار ہیں جو ہمارے اس اقدام میں شامل ہورہے ہیں۔

تازہ ترین مضامین اور خبروں کے لیے ہمارا وہاٹس ایپ گروپ جوائن کریں!

آسان ہندی زبان میں اسلامی، اصلاحی، ادبی، فکری اور حالات حاضرہ پر بہترین مضامین سے مزین سہ ماہی میگزین نور حق گھر بیٹھے منگوا کر پڑھیں!

ہماری آواز
ہماری آواز؛ قومی، ملی، سیاسی، سماجی، ادبی، فکری و اصلاحی مضامین کا حسین سنگم ہیں۔ جہاں آپ مختلف موضوعات پر ماہر قلم کاروں کے مضامین و مقالات اور ادبی و شعری تخلیقات پڑھ سکتے ہیں۔ ساتھ ہی اگر آپ اپنا مضمون پبلش کروانا چاہتے ہیں تو بھی بلا تامل ہمیں وہاٹس ایپ 6388037123 یا ای میل hamariaawazurdu@gmail.com کرسکتے ہیں۔ شکریہ
http://Hamariaawazurdu@gmail.com

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے