خانوادۂ رضا

اعلٰی حضرت امام احمد رضا کون؟

ازقلم: اے رضویہ، ممبئی

سرکار اعلٰی حضرت الشاہ امام احمد رضا فاضل بریلوی رضی اللّٰہ تعالٰی عنہ وہ ہیں جو حضورسراپا نور مجسم ﷺ کا سچا وارث بن کر اپنی نورانی کرنوں سے بد مذھبی کی کالی گھٹا کو تتر بتر کردے۔

سرکار اعلٰی حضرت رضی اللّٰہ تعالٰی عنہ وہ ہیں جو حضور اقدس ﷺ کی شان میں گستاخی کرنے والوں پر قہر الٰہی کی بجلی بن کر گرے۔
سرکار اعلٰی حضرت وہ ہیں جو صدیق اکبر رضی اللّٰہ تعالٰی عنہ کا نائب بن کر اپنے قلمی تلوار سے تھانوی اور پنجابی مُسَیْلمَہ کَذَّاب کو موت کے گھاٹ اتار دے۔
سرکار اعلٰی حضرت وہ ہیں جو امام اعظم ابو حنیفہ رضی اللّٰہ تعالٰی عنہ کا آئینہ بن کر اسلامی مسائل اور شرعی احکام کے چہروں سے گردوغبار صاف کرکے ان کو اپنی اصلی شکل میں پیش کرے۔
سرکار اعلٰی حضرت وہ ہیں جو حضور غوث اعظم شہنشاہ بغداد رضی اللّٰہ تعالٰی عنہ کا مظہر بن کر الحاد کی گھٹا ٹوپ تاریکیوں کو چیر دے۔
سرکار اعلٰی حضرت وہ ہیں جو اپنے زمانے کا امام ابومنصور ما تریدی اور امام ابوالحسن اشعری بن کر ڈراؤن اور نیوٹن کے فلسفے کاشیشہ چکناچور کردے اور نیچریت کی کھال ادھیڑ کر رکھ دے۔
سرکار اعلٰی حضرت وہ ہیں جو آفتاب رشدو ھدایت بن کر وہابیت کی تیز وتند آندھیوں کا مقابلہ کرے۔
سرکار اعلٰی حضرت وہ ہیں جو دین کا بادشاہ بن کر ایمان کے ڈاکوؤں کا بھیجا نکال باہر کردے۔
سرکار اعلٰی حضرت وہ ہیں جو مُحَمَّدِی کچھار کا شیر بن کر مذھبی بھیڑیوں کا قلع قمع کردے۔
سرکار اعلٰی حضرت وہ ہیں جو اپنے تجدیدی کارناموں سے امتِ مرحومہ کا دین تازہ اور حضور اقدس سید عالم ﷺ کی مردہ سنتوں کو زندہ کردے۔
سرکار اعلٰی حضرت رضی اللّٰہ تعالٰی عنہ وہ مخصوص گروہ والے ہیں جن کے لیے رحمت عالم نور مجسمﷺ نے ارشاد فرمایا:

اِنَّ اللّٰہَ یَبْعَثُ لِھٰذِہِ الْاُمَّةِ عَلٰی رَاسِ کُلِّ مِائَةِ سَنَةٍ مَنْ یَّجددلھا دِیْنَھَا (ابوداؤد شریف جلد ثانی 241)
ترجمہ: یعنی ہر صدی کے ختم پر اس امت کے لئے اللّٰہ تعالٰی ایک مجدد ضرور بھیجےگا جو امت کے لئے اس کا دین تازہ کردےگا۔

وادی رضا کی کوہ ہمالہ رضا کا ہے
جس سمت دیکھیئے وہ علاقہ رضا کا ہے
پچھلوں نے تولکھا ہے بہت علم دین پر
جو کچھ ہے اس صدی میں وہ تنہا رضا کا ہے

تازہ ترین مضامین اور خبروں کے لیے ہمارا وہاٹس ایپ گروپ جوائن کریں!

آسان ہندی زبان میں اسلامی، اصلاحی، ادبی، فکری اور حالات حاضرہ پر بہترین مضامین سے مزین سہ ماہی میگزین نور حق گھر بیٹھے منگوا کر پڑھیں!

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے