نتیجہ فکر: ازہرالقادری
جامعہ اہل سنت امدادالعلوم مٹہنا سدھارتھ نگر
9559494786
غوث اعظم شاہ جیلاں!آپ کے ہوتےہوئے
ورغلائے ہم کو شیطاں؟آپ کے ہوتےہوئے
در بہ در بھٹکیں ؟ ہمارا آسرا کوئی نہ ہو!!
چاک ہوجائے گریباں؟آپ کے ہوتےہوئے
وقت ہےفرعونیت کا! ہوں بہ ہر جانب شہا
آپ کےعاشق پشیماں آپ کے ہوتےہوئے
"لَاتَخَفْ” اعلان کرتا ہے کہ عاشق آپ کا
ہو نہیں سکتا پریشاں آپ کے ہوتےہوئے
تن کےاجلوں،من کےکالوں نےکیاکچھ ایساکام
پڑگیا خطرےمیں ایماں آپ کے ہوتے ہوئے
کیجیے!مشکل کشائی ، دردِ دِل کس سےکہیں!
اےہمارےشاہِ ذی شاں آپ کےہوتےہوئے
لہلہائیں کھیتیاں ، چاروں طرف سے جھوم کر
کیوں نہ برسےابرنیساں آپ کےہوتےہوئے
قادری نسبت ہے کافی اپنی بخشش کے لیے
ہم بھلاکیوں ہوںپریشاں آپ کےہوتےہوئے
فکر کا سورج نہ ڈوبے عمر بھر ، ازہر کی اور
گل نہ ہو شمعِ شبستاں آپ کےہوتےہوئے