محمد نوشاد احمد نظامی
بھٹگائیں تریاں چھپرہ بہار، انڈیا
9546590490
کسی دن الٰہی مدینہ دکھادے
در مصطفیٰ پر مجھے بھی قضا دے
مرے قلب کی مولا حسرت مٹادے
تو محبوب کا اپنے درشن کرادے
تو پائےگا دونوں جہاں میں بھلائی
جبیں سنگ دربار شہ پر جھکادے
اگر چاہتا ہے تو رحمت خدا کی
تو دنیا کی رنگینیوں کو بھلادے
جو دست کرم رکھتے ہیں مفلسوں پر
وہ ہیں جنتی ان کو مژدہ سنادے
کرم اتنا نوشاد پر بھی ہو یارب
کہ یہ اپنی ماں کو مدینہ دکھادے