محمد نوشاد احمد نظامی
بھٹگائیں تریاں چھپرہ بہار
انڈیا ۔۔……..۔(9546590490)
جلوۂ شان قدرت ہیں غوث الوریٰ
مصطفیٰ کی عنایت ہیں غوث الوریٰ
کیوں نہ ہو گردن اولیاء پر قدم
تاجدار ولایت ہیں غوث الوریٰ
وقت مشکل میں جو بھی پکارے انہیں
اس کی کرتے حمایت ہیں غوث الوریٰ
خاص اللّٰہ کا ہے یہ فضل وکرم
جو غلاموں کی چاہت غوث الوریٰ
ان کی رفعت بیاں کیسے نوشاد ہو
شاہ کربل کی طلعت ہیں غوث الوریٰ