25/ستمبر 2021ء بروز ہفتہ بموقعہ عرس چہلم حضور سید میر محمد طاہر میاں علیہ الرحمۃ و الرضوان ، پیر طریقت عاملِ شریعت حضرت سہیل ملت آل رسول سید میر محمد سہیل میاں قادری مد عمرہ و زاد شرفہ کو علماء و مشائخ کرام کے ہاتھوں نعمتِ خلافت و نیابت و منصب سجادگی کی تفویض و ترسیم پر ھدیہء تہنیت و تبریک پیش ہے۔
از قلم: محمد امیر حسن امجدی رضوی
خادم الافتاو التدریس الجامعۃ الصابریہ الرضویہ پریم نگر نگرہ جھانسی یوپی
ہو مبارک منصبِ سجادگی سید سہیل
ہے ملی جو آپ کو یہ سروری سید سہیل
استقامت حوصلہ دے آپ کو ربّ کریم
جانشینی میں نہ ہو کوئی کمی سید سہیل
سرودیں کے کرم سے غوث و خواجہ کے طفیل
آپ سے ہو خوب اس کی رہبری سید سہیل
عبد واحد میر طیب کا رہے فیض و کرم
آپ پر آئے نہ رنج و غم کبھی سید سہیل
دین و ملت کا ہر اک ہو کام سب اخلاص سے
ہو ریا کی کچھ نہ دل میں حاضری سید سہیل
آپ کے دم سے رہے یہ واحدی روشن چمن
خوب آئے اور اس میں تازگی سید سہیل
سیدی طاہر میاں کا پائیں اوصافِ جمیل
خصلت و عادات و علم و آگہی سید سہیل
حسن و خوبی سے ادا ہو جانشینی کا یہ حق
اور چلے بہتر نظامِ طاہری سید سہیل
خانقاہ کے آپ ہوں صادق امیں، سچے نقیب
اور کریں اخلاص سے سرکردگی سید سہیل
خاکساری ساتھ تقویٰ اور طہارت ہو اتم
ظاہر و باطن میں ہو پاکیزگی سید سہیل
اپنے ہر اک شغل میں رکھیں شریعت کا لحاظ
اور عمل اس پر کریں ہاں! پیشگی سید سہیل
خاندانِ واحدی کے جتنے ہیں سب لعل و گل
چھائے نہ ان پر کبھی پژمردگی سید سہیل
"سلسلہ،، جو ہے کبھی نہ ختم ہو یہ آپکا
روز افزوں ہو ترقی دائمی سید سہیل
دولت و اقبال یوں ہی آپ کا قائم رہے
ہرطرف تعریف ہو بس آپ کی سید سہیل
میر طاہر کی عنایت ہے جو یہ منصب ملا
کوئی کیا شکوہ کرےگا آدمی سید سہیل
ہے یہ موروثی خلافت اور نیابت آپ کی
اس میں شامل ہے ضیائے واحدی سید سہیل
ہے دعا گو بس امیرؔ عاصی یہی کہ عمر بھر
پائے فیضِ واحدی اور طیبی سید سہیل