پریس ریلیز/ ضلع ہردوئی
بلگرام شریف میں حضرت مجدد وقت سید میر عبدالواحد بلگرامی اور ان کے صاحبزادہ قطب زماں حضرت سید میر محمد طیب علیہما الرحمہ سے منسوب خانقاہ واحدیہ طیبیہ میں رواں ماہ 26 اکتوبر تا 28 اکتوبر ہونے والے عرس طیبی واحدی کی تقریبات کی تیاریاں شباب پر ہیں،خانقاہ کے صاحب سجادہ پیر طریقت حضرت سید سہیل میاں واحدی چشتی نے کہا بزرگوں کے اعراس منعقد کرنا باعث برکت و رحمت ہے امت مسلمہ کے لیے بزرگوں کی سیرت و کرداد نمونہ عمل ہے لہذا بزرگوں کے فیوض پانے کے لئے ہم اعراس منعقد کرتے ہیں، تین روزہ عرس میں مشاعرہ،تقریری پروگرام،حلقہ ذکر کے ساتھ ساتھ تبرکات شریف کی زیارت بھی کروائی جائیگی خانقاہ کے معتمد اور خلیفہ طاہر ملت حضرت مولانا قاری عارف القادری واحدی نے کہا عرس واحدی طیبی میں رواں سال سہ ماہی جام میر کا خصوصی ضمیمہ معارف طاہر ملت کا اجرا بھی عمل میں آئیگا،جس میں ملک بھر کے مشہور قلمکار،اور مشائخ عظام کی تحریریں موجود ہیں،ادارہ کے ترجمان اور استاد رہے مولانا قمر اخلاقی امجدی،اور مفتی امیر حسن امجدی،حضرت مولانا اسرار فیضی،مولانا محمد قمر انجم فیضی نے بتایا کہ رواں سال عرس طیبی واحدی میں
حضرت سید طاہر ملت علیہ الرحمہ کی حیات و خدمات پر مشتمل وقیع دستاویز معارف طاہر ملت لوگوں کو پیش کیا جائیگا، ادارہ کے استاد حضرت مولانا ندیم مرکزی،حضرت قاری ابوالحسن واحدی،قاری عبد القادر،صوفی سرفراز نے عرس کی تیاریوں کو لے کر اطلاع دیں کہ عرس کی تیاریاں شباب پر ہیں زائرین کی ہر ممکن امداد کے لئے ہم تیار رہیں گے در میر پر آنے والا ہر شخص ہمارا اپنا ہی ہے۔