متفرقات

مسجد رسول اللہ ﷺ میں بڑے تزک و احتشام کے ساتھ میلاد النبی کا عظیم الشان اہتمام

بنگلور: 20 اکتوبر، ہماری آواز(ڈیسک)
نبی آخر الزماں ،رسول رحمت ،حضرت محمد مصطفی ﷺ کی یوم ولادت ِ باسعادت کی مناسبت سے نوری فائونڈیشن بنگلور کے زیرِ اہتمام 19 اکتوبر بروزِ منگل بارہ ربیع الاول شریف پر محفلِ میلادالنبی ﷺ کی تقریب سعید پورے تزک واحتشام اور دینی جوش وجذبے کیساتھ منائی گئی ۔دعوت اسلامی کے زیرِ اہتمام مسجد رسول اللہ ﷺ میں شب بارہویں شریف شب بیداری کا انتظام کیاگیا تھا جس میں مبلغینِ دعوت اسلامی نعت و منقبت واصلاحی بیانات کئے مقررخصوصی ومہمانِ خصوصی مفتی محمود عالم برکاتی مصباحی صاحب یوپی کا دیر رات تک سببِ وجود کائنات و درود ِ پاک کے عنوان پر جامع خطاب ہوا ۔اور موئے مبارک کی زیارت کے بعد جناب سید منیرعطاری صاحب کی صبح بہار میںذکرو امت کی فلاح و کامیابی کے لئے رقت انگیز دعاہوئی اورآخر میں سحری کا بھی انتظام کیا گیا ۔جلسے و جلوس پرحکومت کرناٹکا کی پابندی کے پیشِ نظر نوجوانانِ نوری فائونڈیشن نے مسجد کو سجانے میں کوئی کثر باقی نہ رکھی بارہ ربیع الاول شریف کے دن نوری فائونڈیشن کے زیرِ اہتمام مسجد رسول اللہ ﷺ ہی میں بعد نماز عصرحافظ و قاری محمدشعیب رضا صاحب کی تلاوت ِ قرآن مجید سے محفل کا آغا ز کیا گیا،مسجدِ رسول اللہ ﷺ کے امام ومہتمم دارالعلوم حضرت نظام الدین رحمۃ اللہ علیہ محمد توحید رضا علیمی نے نظامت کے فرائض انجام دیتے ہوئے کہا کہ نعت پڑھنا حضرت حسان بن ثابت وحضرت اسود بن سریع وحضرت عبد اللہ بن رواحہ اور رحمت کائنات کے استقبال میں انصار مدینہ کی بچیوں کی مدح سرائی بھی نعت کی دلیل ہے ۔ثنا خوانِ مصطفی ﷺ جناب یاسر حسین اشرفی برادرِ اصغرجعفر عطاری صاحب کو آقائے کائنات کی بارگاہ میں خراجِ عقیدت کے گلدستہ پیش کئے ،بعدنمازِ مغرب معین الدین آمری صاحب کی نعت و منقبت کے بعد مسجد رسول اللہ کے صدر جناب سید سجاد احمد آمری نے استقبالیہ کلمات سے یوپی سے تشریف لائے مقریر خصوصی حضرت علامہ مولانا مفتی محمود عالم مصباحی برکاتی صاحب کو مدعو کیا مفتی صاحب نے مسلسل دو گھنٹے دینی وعصری تعلیم کی اہمیت و حالات ِ حاضرہ پر مدل ومفصل خطاب کیا،بعد نمازِ عشاء مسجد رسول اللہ ﷺ کی خطیب مولانا اعجاز قادری رضوی صاحب نے خصوصی دعا فرمائی بعد صلوٰۃ و سلام لنگرکا خصوصی اہتمام کیا گیا ، محفل میلاد میں بڑی تعداد میں برادرانِ اسلام پہنچ کراستفادہ حاصل کئے ، اس درمیان میں دورو دراز سے مسجد ھٰذا میں تشریف لائے ہوئے مہمانوں کا جناب مذمل حبیب آمری و جناب محمدشبیر احمد آمری نے شکریہ ادا کیا ،اس موقعہ پر مدرسہ دارالعلوم حضرت نظام الدین کے مدرسین ونوری فائونڈیشن کے جملہ ممبران وعمائدینِ شہرحاضر رہے ۔محمد توحید رضا علیمی وحافظ وقاری سید نعیم آمری وجناب سید سجاد احمد آمری وجناب عبدالسلام وجناب محمد شبیر احمد آمری و جناب مذمل حبیب آمری ،وسیم انجینئرصاحب وجناب صادق ارشادصاحب وغیرہ شریکِ مجلس رہے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے