حضور غوث اعظم منقبت

منقبت حضور سیدی سرکارِ محی الدین عبد القادر جیلانی المعروف حضور غوث پاک رحمتہ اللہ علیہ

از قلم : محمد شوقین نواز شوق فریدی
خانقاہ فریدیہ جوگیا شریف کھگڑیا بہار انڈیا

تم ہو مطلوب خدا یا غوث اعظم دستگیر
تم ہو آقا کی عطا یا غوث اعظم دستگیر

دافع رنج و بلا یا غوث اعظم دستگیر
درد کی تم ہو دوا یا غوث اعظم دستگیر

مصطفیٰ جان دوعالم کے ہو روحانی پسر
تم کو یہ رتبہ ملا یا غوث اعظم دستگیر

حشر میں وہ بخشا جائے گا بفضل کبریا
جو بھی ہے شیدا ترا یا غوث اعظم دستگیر

ایک پل میں قم باذنی کہکے مرشد آپ نے
مردے کو زندہ کیا یا غوث اعظم دستگیر

ساتھ پہنچانے کو جاتے تھے ملاٸک مدرسہ
ایسا ہے رتبہ ترا یا غوث اعظم دستگیر

ہوں فریدی یا کہ رضوی تیغی یا محمودی ہوں
سب ہوئے تم پر فدا یاغوث اعظم دستگیر

آپ سے جن کو محبت ہے قسم رب کی شہا
ان سے خوش ہیں مصطفیٰ یا غوثِ اعظم دست گیر

ہے دل شوق فریدی کی تمنا بس یہی
کیجیے جلوہ عطا یا غوث اعظم دستگیر

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے