منقبت

منقبت: زینتِ بزمِ تصوف، قابلِ رشکِ چمن

منقبت در شان نازشِ علم و حکمت ، شہبازِ خطابت ، حضرت علامہ سید شاہ اشتیاق عالم ضیا شہبازی علیہ الرحمہ

از قلم: طفیل احمد مصباحی

زینتِ بزمِ خطابت ، آبروئے فکر و فن
علم و اخلاص و عمل کے آپ تنہا انجمن

خادمِ دین و شریعت ، صاحبِ لوح و قلم
ماہرِ علمِ طریقت ، نازشِ شعر و سخن

” نعت گوئی ” کے فلک کا ایک تابندہ قمر
روشنی پھیلی ہے جس سے انجمن در انجمن

گُلبنِ حکمت کی ڈالی ، فکر کا کھِلتا گلاب
گلشنِ عشق و وفا کی مسکراتی یاسَمَن

شیرِ حق ، مردِ قلندر ، حوصلہ مند و جری
تیری ہیبت سے تھا خائف نجدیت کا اَہرَمَن

اشتیاقِ دین و ملت ، علم و حکمت کی ضیا
تیری کرنوں سے منور ہے جہانِ فکر و فن

حکمت و دانائی ٹھہری آپ کے گھر کی کنیز
زینتِ بزمِ تصوف ، قابلِ رشکِ چمن

رب نے بخشا ہے وہ اعلیٰ مرتبہ کہ آج تک
یاد کرتے ہیں ادب سے آپ کو اہلِ سنن

اے ضیا شہبازی تم نے خوب بخشی ہے ضیا
بخش دو احمد کو اپنی شاعری کا بانکپن

تازہ ترین مضامین اور خبروں کے لیے ہمارا وہاٹس ایپ گروپ جوائن کریں!

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے